ہندوستان میں امریکی سفارت خانے کی کمیونٹی نے اتوار کو امریکی سفیر ایرک گارسیٹی کے ساتھ دیوالی منائی دوسری جانب برطانوی ہائی کمیشن نے لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد دی۔
Published: undefined
سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں امریکی سفارت خانے کی کمیونٹی نےہندوستانی لباس میں تہوار منایا جہاں لوگوں کو رنگولی بناتے ، سفارتخانہ کی سجاوٹ کرتے اور رقص کرتے اور ہندوستانی دھنوں سے لطف اندوز ہوتے بھی دیکھا گیا۔ مسٹر گارسیٹی نے ٹویٹر پر کہا، "یہاں نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے کی پوری کمیونٹی کا شکریہ۔ دیوالی مبارک ہو۔
Published: undefined
دوسری جانب ہندوستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے اتوار کو دیوالی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔ برطانوی ہائی کمیشن نے ایکس پر لکھا ، "ہمارے یو کے اِ ن انڈیا فیملی کی طرف سے آپ کے لئے۔ ہم آپ سب کو ایک محفوظ اور خوشحال دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔"
Published: undefined
اس سے قبل ہفتے کے روز برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے "امید کے ساتھ مستقبل" دیکھنے کے پیغام کے ساتھ دیوالی کی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے لوگوں کو بندی چھوڑدیوس کی مبارکباد بھی دی۔ پیغام میں، مسٹر سُنک نے کہا: "دنیا اور برطانیہ میں جشن منانے والے سبھی لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد اور سکھ برادری میں ہمارے دوستوں کو بندی چھوڑ دیوس کی بہت بہت مبارکباد ۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز