نئی دہلی: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اپنے دو روزہ دورہ ہند کے دوران افغانستان اور پاکستان اور ہند -بحر الکاہل خطے کی موجودہ صورتحال نیز عالمی وباء کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی پر دو طرفہ بات چیت کریں گی۔ انٹونی بلنکن منگل کے روز دیر رات یہاں پہنچیں گے اور بدھ کے روز اپنے ہم منصب ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے بھی ملیں گے اور اسی روز شام کویت کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔
Published: undefined
سفر سے قبل اپنے ٹوئٹ میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ "میں ہندوستان اور کویت کے دورے کے لئے پرجوش ہوں۔ میں ہند -بحر الکاہل اور مغربی ایشیاء کے خطے کے مشترکہ مفادات کی حمایت میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ بات چیت کا متمنی ہوں"۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا یہ دورہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء سے ایک ماہ قبل ہو رہا ہے۔ ہندوستان نے افغانستان میں طالبان کے ساتھ بڑھتے ہوئے تنازعہ اور وہاں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق انٹونی بلنکن کے ساتھ بات چیت میں فوجی مشقیں، دفاعی تعاون کے تبادلوں اور ٹیکنالوجی سے متعلق امور شامل ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined