کابل: امریکی بی 52 بمبار طیاروں نے افغانستان کے صوبے جوزجان کے دارالحکومت شبرغان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے، جس میں 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
Published: undefined
افغان وزارت دفاع کے ترجمان فواد امان نے ہفتے کی شب ٹویٹ کیا کہ امریکی بمباروں نے آج شام صوبہ جوزجان کے دارالحکومت شبرغان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ، جس میں 200 سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ فضائی حملے میں دہشت گردوں کی بڑی تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود اور 100 سے زائد گاڑیاں تباہ ہوئیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ امریکی طیارے نیمروز ، جوزجان ، قندھار ، ہرات ، لشکرگاہ اور ہلمند پر طالبان کی گرفت کمزور کرنے کے لیے بھیجے گئے تھے۔ طالبان نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے جنوب مغربی صوبے نیمروز اور شمالی صوبے جوزجان پر قبضہ کر لیا ہے۔ نیمرز کا دارالحکومت زرنج 2016 میں طالبان کے قبضہ میں آنے والا پہلا صوبائی مرکز بن گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز