واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے ایوان زیریں میں ایک کمیٹی بنانے کی قرارداد پیش کی ہے جو کیپٹل بلڈنگ میں 6 جنوری 2021 کو ہونے والے فسادات کی تحقیقات کرے گی۔ ایوان نے بدھ کے روز قرار داد 190 کے مقابلہ 222 سے منظور کی۔ اس ہنگامے کی تحقیقات کرنے والے پینل میں ایوان نمائندگان کے 13 ارکان شامل ہوں گے۔ ان میں سے آٹھ کو اسپیکر نینسی پیلوسی مقرر کریں گی، جبکہ پانچ دیگر افراد کو ہاؤس اقلیتی رہنما کیون میکارتھی کی مشاورت سے مقرر کیا جائے گا۔
Published: undefined
یہ کمیٹی 6 جنوری کو کیپٹل بلڈنگ میں ہونے والے ہنگاموں کے حقائق، حالات اور اسباب کے بارے میں تحقیقات کرے گی۔ یہ پینل دیگر وفاقی، ریاستی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول امریکی کیپیٹل پولیس اور نیشنل گارڈ اور امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی تیاری اور ان کے جوابوں کا بھی جائزہ لے گا۔
Published: undefined
کمیٹی کے ذریعہ نتائج کی حتمی رپورٹ جاری کرنے کے 30 دن بعد ختم کردی جائے گی۔ ریپبلکن کے دو قانون سازوں نے اپنی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی اور کمیٹی کے قیام کی حمایت کے لئے ڈیموکریٹس کے ساتھ ہاتھ ملایا۔ قابل ذکر ہے کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد 6 جنوری کو کیپٹل بلڈنگ میں ہنگامہ برپا ہوا تھا، جس میں متعد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined