قومی خبریں

امریکہ کو روس-چین سے خطرہ! نیا میزائل دفاعی نظام متعارف کرائیں گے ٹرمپ

امریکہ کےصدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ’کہیں بھی‘ اور ’کسی بھی وقت‘ دشمنوں کی میزائل کو تباہ کرنے کے مقصد سے ملک کے میزائل دفاعی نظام کی تعیناتی کو مزید بہتر اور طویل مدتی بنایا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

واشنگٹن: امریکہ کےصدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ’کہیں بھی‘ اور ’کسی بھی وقت‘ دشمنوں کی میزائل کو تباہ کرنے کے مقصد سے ملک کے میزائل دفاعی نظام کی تعیناتی کو مزید بہتر اور طویل مدتی بنایا جائے گا۔

ٹرمپ نے جمعرات کو پینٹاگن میں میزائل دفاعی نظام کے جائزے کے دوران یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ زمین اور سمندر میں تعینات میزائل شکن دفاعی نظام کو مزید مضبوط اور طویل مدتی بناکر تعینات کرنے کےلئے بہترین تکنیک کا سہارا لیا جائےگا۔امریکی صدر نے کہا کہ ،’’اس کے تحت روس اور چین جیسی ہائیپرسونک اور نئی کروز میزائلوں کی شناخت کےلئے زمین کی نچلی سطح میں سیٹلائٹ سینسر لگائے جائیں گے۔دشمنوں کی میزائلوں کو کہیں بھی اور کسی بھی مقام پر تباہ کرنے کے پیش نظر اس نظام کو اور مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

نگراں دفاعی سکریٹری شان ہان نے جائزہ میٹنگ کے بعد ایک بیان جاری کرکے کہا کہ اس سے پہلے 2010 میں براک اوباما انتظامیہ کے دوران اس طرح کا تجزیہ کیاگیا تھا۔

میزائل دفاعی تجزیہ (ایم ڈی آر) 209 کا ذکرکرتے ہوئے ایک امریکی افسر نے بدھ کو کہا تھا کہ ایران جیسے ’مکار ‘ملکوں سے خطرے کے خدشے کے پیش نظر یورپ میں میزائل دفاعی نظام تعینات کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا،’’یورپ میں تعینات ہمارے میزائل دفاعی نظام کا بنیادی مقصد ایران جیسے ’مکار‘اور’ دھوکے باز‘ملکوں کے خطرے سے نمٹنا ہے۔‘‘امریکہ دفاعی نظام کی تعیناتی کے سلسلے میں روس اور چین سمیت سبھی ملکوں کے تئیں شفاف رہا ہے،اس بار ایم ڈی آر میں نئی حکمت عملی کو شامل کیا جائےگا جس سے ملک کے میزائل دفاعی نظام کی صلاحیت کو اور زیادہ مضبوط کیا جاسکے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ،نائب صدر مائک پینس ،قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن،نگراں دفاعی سکریٹری پیٹرک شان ہان اور فوج کے دیگر سینئر افسران نے جمعرات کو پینٹاگن(وزارت دفاع)میں میزائل دفاعی نظام 2019کا تجزیہ کیا اور اس دوران اہم فیصلے کئے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined