’’بھارت جوڑو یاترا کی موجودہ وقت میں بہت ضرورت تھی۔ 2014 میں وزیر اعظم مودی نے سبھی ہندوستانیوں کو خوشحالی کا خواب دکھایا تھا۔ اس کے برعکس انھوں نے گزشتہ 8 سالوں میں مہنگائی، بے روزگاری، سماجی کشیدگی اور منہدم ہوتے اداروں کا ایک خوفناک تجربہ دیا ہے۔ بھارت جوڑو یاترا تین اہم مسائل پر مرکوز ہے۔ ان میں پہلی ترجیح نابرابری ہے، دوسری ترجیح سماجی تفریق ہے، اور تیسری ترجیح سیاسی طور پر ضرورت سے زیادہ مرکزیت ہے۔ ان تینوں اہم مسائل کے خلاف سبھی ہندوستانیوں کو متحد کرنے کے لیے یہ بھارت جوڑو یاترا نکالی جا رہی ہے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار آج کانگریس کے سینئر ترجمان اور ممبئی ریجنل کانگریس پارٹی کے سابق صدر سنجے نروپم نے دہلی میں منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Published: undefined
سنجے نروپم نے کہا کہ آج ملک کی معاشی حالت انتہائی خراب ہے۔ امیر جہاں مزید امیر ہو رہے ہیں، وہیں غریب مزید غریب ہوتے جا رہے ہیں۔ عام لوگ آسمان چھوتی مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہیں۔ کسان اور زرعی مزدور قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ 70 سالوں میں بنی ہمارے ملک کی ملکیتیں زبردست خسارے کے ساتھ مودی جی کے ارب پتی ’متروں‘ کو فروخت کی جا رہی ہیں۔
Published: undefined
پریس کانفرنس کے دہلی کانگریس کے صدر چودھری انل کمار نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ ’’آج سماجی طور پر ہمیں ذات، مذہب، زبان، لباس کی بنیاد پر تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ہر روز ہندوستانی عوام کو ایک دوسرے سے لڑانے کے لیے نئی نئی سازشیں تیار کی جا رہی ہیں۔ لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔ خصوصاً خواتین میں عدم تحفظ کا جذبہ بڑھتا جا رہا ہے۔ برسراقتدار پارٹی کے ذریعہ کی جا رہی یہ سماجی تقسیم ہمارے اتحاد کو کمزور کر رہا ہے جس سے ہمارے دشمنوں کو مدد ملتی ہے۔ ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ حالیہ خبروں کے مطابق مودی راج میں چین نے لداخ میں ہماری زمین کے 2000 اسکوائر کلومیٹر کے حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔‘‘
Published: undefined
چودھری انل کمار نے کہا کہ ’’اس وقت ہم موجودہ چیلنجز کا سامنا صرف اتحاد کے ذریعہ ہی کر سکتے ہیں۔ ایک ساتھ آ کر، ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر اور ساتھ رہنے کا عزم کر کے ہی مسائل کا سامنا کر سکتے ہیں۔ اسی نظریہ کے مطابق ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے ذریعہ سے کانگریس سماجی کارکنان، دانشوروں، دیگر سیاسی پارٹیوں اور لاکھوں عوام سے رابطہ کرے گی اور ملک کے سنگین چیلنجز سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرے گی۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ہمیں اتنا زور سے بولنا ہوگا کہ یہ بہری حکومت ہماری آواز سن سکے۔ دہلی میں بھارت جوڑو یاترا 45 کلومیٹر کی دوری طے کرے گی اور پردیش کانگریس نے دہلی سے متعلق بھارت جوڑو یاترا کی سبھی تیاریاں مکمل کر لی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز