نئی دہلی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے شریک سربراہ ڈاکٹر کرشن گوپال نے بتایا کہ سنگھ ملک کے تمام مسلم بھائیوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ آر ایس ایس کے خلاف پھیلائی گئی غلط فہمیوں سے گمراہ ہونے کے بجائے اپنے سوالات پیش کرکے اپنے شکوک وشبہات کو دور کریں۔
Published: undefined
سنگھ کے سربراہ موہن راؤ بھاگوت کی کتاب ’بھوشیہ کا ہندوستان‘ کا اردو ترجمہ ’مستقبل کابھارت‘ کا پیر کو یہاں اجراء عمل میں آیا جس میں ڈاکٹر کرشن گوپال نے بتایا کہ سنگھ کے سربراہ کی اس کتاب کے ذریعہ سنگھ کے تئیں پھیلائی گئی شکوک وشبہات اور خدشات کے خاتمے کی کوشش کی گئی ہے۔ ملک کے مختلف طبقوں اور برادریوں کے لوگوں کے درمیان ایک دوسرے کے تئیں غلط فہمیاں پالنا مناسب نہیں اور سماج میں دوری پیدا ہونے سے ملک متحد نہیں رہ سکتا ہے۔
Published: undefined
اس کتاب کے اجراء کی تقریب کا اہتمام قومی اردو زبان کی ترقی کونسل نے کیا۔ کونسل کے ڈائریکٹر عقیل احمد نے بھاگوت کی کتاب کا اردو میں ترجمہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کےلوگوں کے درمیان تقسیم کرنے والی ذہنیت مناسب نہیں ہے۔ جن لوگوں کی ملک کے تئیں عقیدت ہے وہ سب ایک ہیں۔ ہندوستان کے مختلف حصوں میں رہنے والے تمام مسلک اور زبان کے لوگوں کے نظریات اور طریقہ کار کا باہمی احترام اور ایک دوسرے کو قبول کرنا ضروری ہے اور یہی ہندوستان کی شناخت ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر کرش گوپال نے بتایا کہ ہندوستان کا فلسفہ ہندوتو باہمی ربط ، احترام اور سب کے درمیان باہمی قبول پر یقین رکھتا ہے۔ دنیا کے جتنے بھی مذاہب ہیں اگر وہ سب خوشحالی اور مسرت کی خواہش رکھتے ہیں تو وہ بھی ہندوتو کے فلسفہ کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز