صحافت کی ہر دور میں اہمیت رہی ہے اور ہر دور میں صحافی کو محترم سمجھا گیا ہے۔ آج کے دور میں اس پیشہ کا دائرہ کافی وسیع ہو گیا ہے اور اب صحافت صرف اخبار تک محدود نہیں ہے بلکہ ٹی وی چینل، ویب سائٹ،سوشل میڈیا کے علاوہ بڑے بڑے کارپوریٹ گھرانوں میں بھی صحافیوں کی ضرورت رہتی ہے۔ صحافی بننے کے لئے اب ہر یونیورسٹی اور کالج میں اس کے کورسز ہوتے ہیں اور بڑی تعداد میں طلباء اس میں داخلہ لیتے ہیں۔ صحافتی شعبہ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونکیشن(آئی آئی ایم سی) ملک کا سب سے اچھا ادارہ تصور کیا جاتا ہے اور اس میں داخلہ لینا بھی کافی اعزاز کی بات سمجھی جاتی ہے۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ جہاں انگریزی اور ہندی کے کورسز میں داخلہ کے لئے مارا ماری رہتی ہے وہیں اردو میں جب سے کورس شروع ہوا ہے تب سے ہی اس کی سیٹیں پوری نہیں ہوئی ہیں اور آدھے سے زیادہ سیٹیں ہر سال خالی رہ جاتی ہیں۔
Published: 19 Jul 2019, 5:10 PM IST
ملک کے اس مایہ ناز صحافتی ادارہ ’انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونکیشن‘ (آئی آئی ایم سی) کے اردو کورس میں اس سال اب تک صرف تین بچوں نے داخلہ کے لئے درخواست دی ہے جبکہ یہاں اردو کے لئے 15 سیٹیں ہیں۔ ادارے نے مجبوری میں اس کے داخلہ کی تاریخ آگے بڑھا دی ہے اور اب اردو پی جی ڈپلومہ کورس سال 20-2019 کے نئے داخلہ شیڈیول کے مطابق 29 جولائی تک فارم جمع کئے جا سکتے ہیں اور 31 جولائی کو اس کے لئے امتحان ہوں گے۔
Published: 19 Jul 2019, 5:10 PM IST
فارم کے لیے یہاں کلک کریں... درخواست فارم برائے اردو صحافت کورس 20-2019
Published: 19 Jul 2019, 5:10 PM IST
ادارہ کے سینئر ذمہ دار مسٹر چاؤلہ نے بتا یا کہ اردو کے اس کورس میں کبھی بھی سیٹیں پوری نہیں بھری ہیں اور چھ طلباء سے زیادہ نے کبھی داخلہ نہیں لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کورس کے لئے سالا نہ فیس 47 ہزار روپے ہے اور اس میں داخلہ کے لئے اہلیت صرف بی اے ہے۔ علاوہ ازیں امیدوار کو اردو آنی چاہئے۔ اس میں تین امیدواروں کی فیس آدھی کر دی جاتی ہے اگر ان کا تعلق او بی سی سے ہو یا پھر ان کے والد کی آمدنی کم ہو۔ آئی آئی ایم سی اردو کے ایک سابق طلباء سے جب کم بچوں کے داخلہ لینے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ ’’ دوری ایک وجہ ہو سکتی ہے کیونکہ یہ جے این یو کے قریب ہے اس لئے اتنی دور بچے جانا نہیں چاہتے ‘‘۔ اس نے بتایا کہ والدین اور خود بچوں کو اس پیشہ کی اہمیت نہیں معلوم ہے۔
Published: 19 Jul 2019, 5:10 PM IST
واضح رہے کہ یہ کورس بہت ہی معیاری ہے اور صحافت کی ہر معیاری ملازمت کے لئے اس ڈپلومہ کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔جن طلبا ء کو صحافت اپنا پیشہ بنانا ہے تو پھر ان کو اس میں داخلہ لینا چاہئے۔ والدین کو بھی یہ سمجھنا چاہئے کہ اب اس پیشہ کا دائرہ بہت وسیع ہو گیا ہے اور اب کارپوریٹ گھرانوں میں بھی صحافیوں کی ضرورت ہوتی ہے اور اچھے صحافی بننے کے لئے آئی آئی ایم سی کا یہ پی جی ڈپلومہ کورس بہت اچھا ہے۔
Published: 19 Jul 2019, 5:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 Jul 2019, 5:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز