قومی خبریں

یوگی حکومت سے پریشان شہید کے والد نے صدر جمہوریہ سے مانگی خودکشی کی اجازت

یوگی حکومت میں امبیڈکر نگر کے ضلع مجسٹریٹ کے غیر اخلاقی رویہ اور ان کے افسران کی غلط روش سے پریشان ہو کر ایک شہید کے والد نے صدر جمہوریہ کو خط لکھا ہے جس میں انھوں نے خودکشی کی اجازت طلب کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

یوگی حکومت میں پریشان شہید جوان بجرنگی وشوکرما کے والد نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو خط بھیج کر خودکشی کی اجازت طلب کی ہے۔ اتنا ہی نہیں، شہید کے والد سریشمن وشوکرما نے ان کے مسائل کا حل نہیں نکلنے پر 12 جنوری 2019 کو ’سمادھی‘ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ دراصل امبیڈکر نگر میں ضلع مجسٹریٹ کے غلط سلوک اور ان کے افسران کی غیر ذمہ داریوں سے پریشان ہو کر شہید کے والد نے صدر جمہوریہ کو خط لکھا ہے۔ اس میں انھوں نے تذکرہ کیا ہے کہ ’’اگر 11 جنوری تک مسئلہ کا حل نہیں نکلا تو میں 12 جنوری کو اپنے شہید بیٹے کے سمادھی استھل پر ہی سمادھی لے لوں گا۔‘‘

سریشمن وشوکرما نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ضلع مجسٹریٹ، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ، اکبر پور کے ایس ڈی ایم اور تحصلیدار کے ساتھ ساتھ تھانہ سمن پور کے اہلکاروں کا رویہ ان کے بیٹے کی شہادت کو شرمندہ کر رہا ہے۔ سریشمن نے بتایا کہ جس وقت ان کے شہید بیٹے کا جسد خاکی گاؤں لایا گیا تھا، اس وقت کے ضلع مجسٹریٹ نے شہید کے نام سے اسمارک کے لیے زمین نشان زد کر کے شہید فیملی کو مطلع کیا تھا۔ اس کے بعد شہید فیملی نے اپنے پیسوں سے اسمارک بنوایا۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت سے کوئی تعاون ملا۔ سرکاری تعاون نہ ملنے سے پریشان شہید کے گھر والوں نے ضلع مجسٹریٹ سے لے کر وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم تک سے اپیل کی لیکن ان کی فریاد پر کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔

Published: undefined

شہید بجرنگی وشوکرما کے گھر والوں نے یوگی حکومت کی انتظامیہ پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ شہید کی بیوی کے نام 30 جون 2018 کو پانچ بسوا زمین کا پٹہ کیا گیا، لیکن پٹے سے متعلق کاغذات ابھی تک اہل خانہ کو نہیں دیا گیا۔ پٹہ کرنے میں تحصیل انتظامیہ نے غضب کا کھیل بھی کھیلا۔ جس زمین پر شہید کے گھر والوں کا پشتینی مکان ہے، اسے ہی پٹہ کی زمین بتا دیا گیا ہے اور بغل کی بنجر پڑی زمین پر پیسہ لے کر گاؤں کے ایک دبنگ شخص کا قبضہ کرا دیا گیا ہے۔ اب دبنگ شخص اکثر شہید کے گھر والوں کو پریشان کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امبیڈکر نگر ضلع کے تھانہ سمن پور علاقہ کے بجرنگی وشوکرما سوما سیکورٹی فورس کی 101ویں بٹالین میں تعینات تھا۔ 6 اگست 2010 کو تریپورہ کے نلکٹا میں نکسلیوں سے ہوئے تصادم میں وہ شہید ہو گیا۔ بجرنگی وشوکرما کی بہادری کے لیے اسے بعد از مرگ ’راشٹرپتی ویرتا میڈل‘ دیا گیا تھا۔ یہ میڈل اس وقت کی صدر جمہوریہ پرتبھا دیوی سنگھ پاٹل نے 30 نومبر 2011 کو دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined