نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کورونا وبا کی وجہ سے تاخیر سے منعقد ہو رہے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے پریلمز (پری) امتحانات کو چار اکتوبر سے مزید آگے بڑھانے سے بدھ کو انکار کر دیا۔ جسٹس اے ایم کھانولکر کی صدارت والی بنچ نے کمیشن کی جانب سے دی گئی دلیلوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یو پی ایس سی کے پری امتحانات کے 20 امیدواروں کی جانب سے دائرعذرداری خارج کر دی۔
Published: undefined
کمیشن نے دلیل دی تھی کہ اب امتحانات ملتوی کرنے کا اثر اگلے سال کے امتحانات پر بھی پڑے گا۔ کیونکہ ان امتحانات کے انعقاد کی ساری تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں اور اب اگر اسے مزید ملتوی کیا گیا تو کمیشن کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا۔
Published: undefined
کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امتحانات کے دوران امیدواروں کی صحت سے متعلق سبھی مناسب طریقے اپنائے گئے ہیں۔ بنچ نے کہا ہے کہ حال کے دنوں میں مختلف مسابقتی امتحانات کامیابی کے ساتھ انعقاد ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان امتحانات کے انعقاد میں مرکزی وزارت داخلہ کی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کا بہتر طریقے سے استعمال کیا گیا۔ عدالت نے حالانکہ یہ واضح کیا ہے کہ کورونا سے متاثر امیدواروں کو کسی بھی حال میں امتحانات مراکز میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، کیونکہ اس سے دوسرے امیدواروں تک انفیکشن پہنچ سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز