یو پی ایس سی 2020 میں کامیاب ہونے والے 31 مسلم امتحان دہندگان میں عاصم کفایت خان ایک ایسا نام ہے جن کا اردو آبادی میں خوب ڈنکا بج رہا ہے۔ عاصم کی کامیابی دیگر کامیاب امیدواروں سے اس لیے مختلف ہے کیونکہ انھوں نے یہ امتحان اردو زبان میں دیا ہے، اور کامیابی حاصل کر کے ثابت کر دیا ہے کہ اردو کو کسی بھی طرح سے کمتر نہیں سمجھا جا سکتا۔
Published: undefined
مہاراشٹر کے دھولیہ سے تعلق رکھنے والے عاصم خان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے ہمیشہ اپنی تعلیم میں اردو کو اہمیت دی اور سبھی طرح کے امتحانات اردو زبان میں ہی دیئے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے گھر میں اردو کو لے کر ایک اچھا ماحول تھا اور والد معلم تو والدہ معلمہ تھیں۔ ماں-باپ کی پرورش نے بیٹے کو آگے بڑھایا اور مشکل حالات میں بھی اردو کے ساتھ آگے بڑھنے کا حوصلہ عطا کیا۔ اس کا نتیجہ آج سامنے ہے کہ اس مرتبہ یو پی ایس سی میں کامیاب ہونے والے وہ واحد نوجوان ہیں جنھوں نے سبھی پرچے اردو میں لکھے تھے۔
Published: undefined
عاصم خان کو یو پی ایس سی 2020 میں 558واں رینک حاصل ہوا ہے۔ انھوں نے امتحان میں کامیابی کے لیے خوب محنت کی اور اس کا ثمر اللہ تعالیٰ نے ایسا عطا کیا کہ دھولیہ ہی نہیں بلکہ پورا ہندوستان ان کی واہ واہی کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر عاصم خان کی خوب تعریف ہو رہی ہے اور لوگ انھیں دعائیں و نیک خواہشات سے نواز رہے ہیں۔ عاصم خان کی یہ کامیابی اردو زبان سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو ایک تحریک عطا کر سکتی ہے، کیونکہ انھیں پتہ چل گیا ہے کہ اگر محنت کی جائے تو بطور زبان اردو میں کوئی کمی نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula