قومی خبریں

یوپی کا جنگل راج: آگرہ میں خاتون ڈاکٹر کا گھر میں گھس کر قتل، بچے پر بھی حملہ

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزم کی شناخت کی۔ ملزم کا نام شوبھم پاٹھک بتایا جاتا ہے۔ اسے ہفتہ کی صبح گرفتار کر لیا گیا۔

قتل کی علامتی تصویر آئی اے این ایس
قتل کی علامتی تصویر آئی اے این ایس 

آگرہ: یوپی کے شہر آگرہ میں ایک خاتون ڈاکٹر کا دن دہاڑے گھر میں گھس کر چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔ جمعہ کے روز پیش آنے والے اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ الزام ہے کہ ایک شخص سیٹ ٹاپ باکس ریچارج کرنے کے بہانے گھر میں گھسا اور واردات کو انجام دیا۔ ملزم نے ڈنٹسٹ ڈاکٹر نشا سنگھل پر چاکو سے حملہ کیا اور ان کا گلا کاٹ دیا۔ جس وقت یہ واردات ہوئی نشا سنگھل کے دونوں بچے دوسرے کمرے میں موجود تھے۔ ایک بچہ آٹھ سال جبکہ دوسرا چار سال کا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ہلکے انکاؤنٹر کے بعد حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Published: undefined

حملہ آور نے ڈاکٹر کے بچوں پر بھی حملہ کیا لیکن وہ محفوظ رہے۔ ڈاکٹر نشا سنگھل کے شوہر اجے سنگھل ایک سرجن ہیں اور جس وقت واردات انجام دی گئی وہ اپنے اسپتال میں موجود تھے۔ معاملہ کی اطلاع ملنے پر اجے سنگھل گھر پہنچے اور اپنی بیوی کو لے کر اسپتال کی طرف دوڑے، لیکن اس وقت تک ان کی موت ہو چکی تھی۔

Published: undefined

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزم کی شناخت کی۔ ملزم کا نام شوبھم پاٹھک بتایا جاتا ہے۔ اسے ہفتہ کی صبح گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ کیبل ٹی وی کا ماہر بن کر سنگھل کے گھر میں داخل ہونے والا ملزم گھر میں لوٹ کی واردات انجام دینا چاہتا تھا۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ملزم ڈاکٹر سنگھل کا قتل کرنے اور بچوں پر حملہ کرنے کے ایک گھنٹے بعد تک گھر میں ہی موجود رہا۔

Published: undefined

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’آگرہ کے ایک مصروف رہائشی علاقہ میں ایک خاتون ڈاکٹر کے گھر میں گھس کر اس کے قتل کیے جانے کے واقعہ سے ریاست حیران و ششدر ہے۔ بی جے پی حکومت بدعنوان افسران کے دفاع اور حزب اختلاف کے لیڈران کو فرضی مقدمات میں پھنسانے میں لگی ہے۔ حکومت تشہیر کے بجائے اتر پردیش میں جرائم کی روک تھام پر غور کرے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined