قومی خبریں

یوپی کی ایٹاوہ سیٹ پر دلچسپ مقابلہ، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف بیوی نے آزاد امیدوار کے طور پر داخل کیا پرچہ

کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد مردولا کٹھیریا نے کہا کہ ملک میں جمہوریت ہے، یہاں ہر کوئی آزاد ہے اور کوئی بھی انتخاب لڑ سکتا ہے، میں اپنے شوہر کے خلاف کھڑی ہوں اور وہ میرے خلاف کھڑے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

لوک سبھا انتخابات میں اتر پردیش کی ایٹاوہ سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار اور موجودہ رکن پارلیمنٹ رام شنکر کٹھیریا کے لئے عجیب و غریب صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ دراصل، ان کی بیوی مردولا کٹھیریا نے بھی اپنے شوہر کے خلاف آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی داخل کر دئے ہیں، جس سے یہاں مقابلہ دلچسپ ہو گیا ہے۔

Published: undefined

رام شنکر کٹھیریا نے بدھ کو ایٹاوہ لوک سبھا سیٹ سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس کے بعد غیر متوقع واقعہ میں ان کی بیوی مردولا کٹھیریا نے بھی ایس سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ داخل کر دیا۔ غورطلب ہے کہ مردولا کٹھیریا نے 2019 میں بھی اپنے شوہر کے خلاف پرچہ داخل کیا تھا لیکن بعد میں انہوں نے اپنا پرچہ واپس لے لیا تھا۔

Published: undefined

پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مردولا کٹھیریا نے کہا، ’’ملک میں جمہوریت ہے۔ یہاں ہر کوئی آزاد ہے، یہاں کوئی بھی الیکشن لڑ سکتا ہے۔ میں اپنے شوہر کے خلاف کھڑی ہوں اور وہ میرے خلاف کھڑے ہیں۔ یہ الیکشن ہے اور یہاں ہر کوئی الیکشن لڑنے کے لئے آزاد ہے۔‘‘

Published: undefined

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس مرتبہ بھی اپنا پرچہ واپس لے لیں گی، تو انہوں نے جواب دیا کہ انہوں نے میدان سے ہٹنے کے لئے پرچہ داخل نہیں کیا۔ خیال رہے کہ رام شنکر کٹھیریا تیسری مربہ بی جے پی کے امیدوار کے طور پر میدان میں اتر رہے ہیں۔ وہ مودی حکومت میں مرکزی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined