نئی دہلی: راجیہ سبھا میں منگل کو اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے کسانوں کی تحریک کے سلسلے میں زودار ہنگامہ کیا جس کے سبب ایوان کی کارروائی تین بار ملتوی کردی گئی۔ اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے وقفہ صفر اور وقفہ سوالات کے دوران کسانوں کی تحریک کا معاملہ اٹھایا جس کی وجہ سے پہلی بار ایوان کی کارروائی ساڑھے دس بجے اور دوبارہ کارروائی شروع ہونے پر ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوری کردی گئی۔ بعد ازاں جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو پھر ہنگامہ شروع ہو گیا جس کو دیکھتے ہوئے راجیہ سبھا چیئرمین ونکیا نائیڈو نے تیسری بار ایوان کی کارروائی 12.30 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی۔ اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے اس دوران ایوان کے بیچوں بیچ آکر شدید ہنگامہ اور نعرے بازی کی۔ پہلی بار راجیہ سبھا چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو اور دوسری بار ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے کارروائی ملتوی کردی۔ ہنگامے کے دوران ارکان سے بار بار اپنی نشست پر جانے کی اپیل کی گئی اور کل کسانوں کے معمالے کو اٹھانے کی اپیل کی گئی۔
Published: undefined
اس سے قبل راجیہ سبھا چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو کے اس معاملے پر اجازت نہ دینے پر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان واک آؤٹ کر گئے۔ اس کے بعد وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان ایوان میں آگئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔ نائیڈو نے کہا کہ ارکان اس معاملے پر ایوان سے واک آؤٹ کرگئے تھے اور انہیں وقفہ سوالات کے دوران ایوان میں ہنگامہ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے ارکان سے تعاون کی درخواست کی اور کہا کہ وہ بدھ کو ایوان میں اس معاملے کو اٹھا سکتے ہیں۔
Published: undefined
ارکان کا ہنگامہ جاری رہنے پر نائیڈو نے ایوان کی کارروائی ساڑھے دس بجے تک ملتوری کردی۔ اسی دوران پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے بھی ارکان سے کسانوں کی تحریک پر اپنی باتیں رکھنے کی اپیل کی۔ اس سے قبل وقفہ صفر کے دوران ترنمول کانگریس کے سکھیندو شیکھر رائے، راشٹریہ جنتادل کے صدر منوج جھا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ونے وشوم اور کئی ارکان نے یہ معاملہ اٹھایا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز