نئی دہلی: کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران اناؤ عصمت دری معاملے پر بحث کی اجازت نہ دئے جانے پر ہنگامہ کیا جس کے بعد چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی کو ملتوی کر دیا۔ واضح رہے کہ اتر پردیش کے انناؤ ضلع میں عصمت دری کی ایک متاثرہ کو زندہ جلانے کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے۔
پولس نے جمعرات کے روز اس معاملہ میں پانچ ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ متاثرہ کی حالت تشویشناک ہے اور اسے راجدھانی لکھنؤ کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسی معاملہ پر حزب اختلاف نے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے پارلیمان کے ایوان میں ہنگامہ کیا۔
Published: 05 Dec 2019, 2:45 PM IST
ضروری کاغذات میز پر رکھے جانے کے بعد کانگریس اراکین نے اناؤ عصمت دری معاملے کی متاثرہ کو جلائے جانے کے واقعہ پر بحث کا مطالبہ کیا لیکن نائیڈو نے اس کی اجازت نہیں دی اور کہا کہ یہ معاملہ ایوان کی کارروائی کی فہرست میں نہیں ہے۔ اس پر اپوزیشن اراکین کھڑے ہو کر بلا تاخیر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان میں شوروغل کرنے لگے۔ نائیڈو نے اراکین سےنظام بنائے رکھنے کی اپیل کی لیکن اپوزیشن اپنے مطالبے پر بضد رہی ،جس کی وجہ سے انہوں نے ایوان کی کارروائی کو ملتوی کر دیا۔
Published: 05 Dec 2019, 2:45 PM IST
اس واقعہ پر اناؤ کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس ونود پانڈے نے کہا، ’’بہار پولس تھانہ علاقہ کے ہند ونگر گاؤں میں جمعرات کے روز ایک عصمت دری کی شکار لڑکی کو پیٹرول ڈال کر جلانے کی کوشش کی گئی۔ ملزمان کو پکڑنے کے لئے چار ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں۔ پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولس ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔‘‘
Published: 05 Dec 2019, 2:45 PM IST
غورطلب ہے کہ انناو کے بہار تھانہ علاقہ کے گاؤں ہندو نگر کی لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی گئی تھی۔ اس کے بعد دو نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ خاتون اسی مقدمہ کی پیروی کے لئے رائے بریلی جا رہی تھی۔ جمعرات کی صبح چار بجے کے قریب، متاثرہ رائے بریلی جانے کے لئے ٹرین پکڑنے بیسواڑہ اسٹیشن کے لئے نکلی تھی، اسی وقت دونوں ملزمان اور ان کے تین ساتھیوں نے گاؤں کے باہر کھیت میں مبینہ طور پر متاثرہ پر پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔
بہار تھانہ کے ہندونگر گاؤں میں 12 دسمبر 2018 کو متاثرہ کو اغوا کر کے رائے بریلی ضلع کے لال گنج تھانہ علاقہ میں اس کی عصمت دری کی گئی تھی اور اس معاملہ میں شیوم تریویدی اور شبھم ترویدی کے خلاف تھانہ لال گنج میں نامزد مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ معاملہ کی سماعت رائے بریلی ضلع عدالت میں چل رہی ہے۔
Published: 05 Dec 2019, 2:45 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Dec 2019, 2:45 PM IST
تصویر: پریس ریلیز