قومی خبریں

ہنومان کی تصویر کے ساتھ خاتون باڈی بلڈر کی تصویر کھچوانے پر مدھیہ پردیش میں ہنگامہ

تقریب کے دعوتی کارڈ کے مطابق آرگنائزنگ کمیٹی میں شہر کے بی جے پی کے میئر پرہلاد پٹیل شامل ہیں اور سرپرست قانون ساز چیتنیا کشیپ ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

مدھیہ پردیش کانگریس کے سربراہ کمل ناتھ نے پارٹی کارکنان  سے کہا کہ وہ منگل کو ہولیکا دہن  سے پہلے 'ہنومان چالیسہ' پڑھیں۔ انہوں نے کہا ایسا اس لئے کریں کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں بھگوان ہنومان کی "بے عزتی" کی گئی ہے۔ 4 اور 5 مارچ کو رتلام میں منعقدہ 13 ویں مسٹر جونیئر باڈی بلڈنگ مقابلے کے مقام پر خواتین باڈی بلڈرز نے بھگوان ہنومان کی تصویر کے ساتھ کھڑے ہو کر تصویر کھچوائی جس پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ اس ہنگامہ کے بعد کانگریس کے مقامی رہنماؤں نے  اس مقام پر گنگا جل چھڑکا اور ہنومان چالیسہ پڑھا۔

Published: undefined

کانگریس رہنما کمل ناتھ نے کہا کہ سناتن دھرم کی روایت رہی ہے کہ ہولی کے دن ہولیکا دہن کے دوران تمام برائیوں کو جلا کر راکھ کر دیا جائے۔ "ہم نے حال ہی میں دیکھا کہ کس طرح رتلام میں بی جے پی کے پروگرام میں بھگوان بجرنگ بلی کی بے عزتی کی گئی۔ ہندو دھرم کی اس توہین سے میرا دل دکھی ہے۔ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آج اپنے شہر اور گاؤں میں برائی کے پتلے جلائیں اور نیکی کو جگانے کے لئے ’ہنومان چالیسہ‘ کا ورد کریں۔ رات کو روایت کے مطابق ہولیکا دہن میں حصہ لیں۔‘‘

Published: undefined

باڈی بلڈنگ پروگرام کے دعوتی کارڈ کے مطابق، آرگنائزنگ کمیٹی میں شہر کے بی جے پی میئر پرہلاد پٹیل شامل ہیں، جبکہ سرپرست قانون ساز چیتنیا کشیپ ہیں۔ اس تقریب کی ایک ویڈیو، جو سوشل میڈیا پر منظر عام پر ہے اس میں خواتین باڈی بلڈرز کو پوز دیتے ہوئے دکھایا گیا، جس کے نتیجے میں سابق میئر اور کانگریس لیڈر پارس سکلیچا نے پٹیل اور کشیپ پر "بے حیائی" کا مظاہرہ کرنے کا الزام لگایا۔

Published: undefined

ریاستی بی جے پی کے ترجمان ہتیش باجپائی نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے جوابی حملہ کیا کہ کانگریس خواتین کو کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتی، جب کہ تقریب کے کچھ منتظمین نے پولیس کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں کانگریس رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

Published: undefined

اپنے ویڈیو بیان میں، باجپئی نے کہا، "کانگریس والے خواتین کو ریسلنگ، جمناسٹک یا تیراکی میں حصہ لیتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، کیونکہ یہ دیکھ کر ان کے اندر کا شیطان بیدار ہو جاتا ہے۔ وہ کھیل کے میدان میں خواتین کو گندی نظروں سے دیکھتے ہیں۔ کیا انہیں شرم نہیں آتی؟" دریں اثنا، مدھیہ پردیش کانگریس کے سربراہ کمل ناتھ کے میڈیا ایڈوائزر پیوش بابلے نے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے معافی مانگنے کے لئے کہا ہے اور کہا کہ یہ تقریب وزیر اعلی کی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوئی اور یہ تقریب ہندوؤں اور بھگوان ہنومان کی بے عزتی ہے۔ بابلے نے کہا کہ ان کی پارٹی "فحاشی کی حمایت کرنے پر" ٹیلی ویژن مباحثوں میں باجپائی کا بائیکاٹ کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined