قومی خبریں

پرگیہ ٹھاکر کے بیان پر لوک سبھا میں ہنگامہ، کانگریس سمیت اپوزیشن کا واک آؤٹ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر کوئی ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن سمجھتا ہے تو ہماری پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے۔ مہاتما گاندھی ہمارے لئے مثالی ہیں۔ وہ ہمارے رہنما تھے اور آگے بھی رہیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی جانب سے ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن بتائے جانے کے خلاف لوک سبھا میں جمعرات کو اپوزیشن نے ہنگامہ کیا اور کانگریس سمیت حزب اختلاف کی پارٹیوں نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

Published: undefined

ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی کانگریس، ترنمول کانگریس، ڈی ایم کےاور مجلس اتحاد-المسلمین (ایم آئی ایم) کے ارکان نے پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان پر ہنگامہ شروع کر دیا۔لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ پرگیہ ٹھاکر کے بیان کو ایوان کی کارروائی سے نکال دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کا بیان ریکارڈ میں نہیں ہے تو اس پر بحث کس طرح ہو سکتی ہے؟

Published: undefined

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر کوئی ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن سمجھتا ہے تو ہماری پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے۔ مہاتما گاندھی ہمارے لئے مثالی ہیں۔ وہ ہمارے رہنما تھے اور آگے بھی رہیں گے۔کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ایک پارٹی کو دہشت گرد پارٹی کہا تھا جبکہ اس پارٹی سے ہزاروں رہنماؤں نے ملک کی آزادی کے لئے قربانی دی تھی۔ یہ کیا ہو رہا ہے؟ کیا ایوان اس پر چپ رہے گا؟ مہاتما گاندھی کے قاتل کو محب وطن کہا جا رہا ہے؟

Published: undefined

قابل غور ہے کہ بدھ کو ایوان میں ایس پی جی بل پر بحث کے دوران پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن بتایا تھا جس پر کافی ہنگامہ ہوا تھا اگرچہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اسی وقت واضح کر دیا تھا کہ پرگیہ ٹھاکر کا بیان لوک سبھا کی کارروائی کا حصہ نہیں ہو گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined