ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا آج پیسہ لے کر سوال پوچھنے کے الزام معاملہ پر اخلاقیات کمیٹی کی میٹنگ میں شریک ہوئیں۔ اس میٹنگ میں زبردست ہنگامہ ہوا جس کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ نے میٹنگ سے واک آؤٹ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہوا موئترا بھی میٹنگ سے باہر آ چکی ہیں اور اخلاقیات کمیٹی میں جس طرح کے سوالات پوچھے گئے اس سے وہ ناراض ہیں۔
Published: undefined
اخلاقیات کمیٹی کی میٹنگ میں شامل بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی کا الزام ہے کہ چیئرمین اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ ونود کمار سونکر ترنمول رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا سے غیر اخلاقی سوال پوچھ رہے تھے۔ اس وجہ سے میٹنگ کے دوران ہنگامہ شروع ہو گیا اور پھر وہ میٹنگ ہال سے باہر نکل گئیں۔
Published: undefined
میٹنگ کے بعد کی جو ویڈیوز سامنے آئی ہیں اس میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کافی غصے میں دکھائی دے رہے ہیں۔ اخلاقیات کمیٹی کے رکن دانش علی کے مطابق موئترا سے سوال پوچھا جا رہا تھا کہ رات میں کس سے بات ہوئی تھی؟ کون کس کے ساتھ بات کرتا ہے، کیا بات کرتا ہے؟ ایک خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی سوال کیے جا رہے تھے جو مناسب نہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اخلاقیات کمیٹی میں 15 اراکین ہوتے ہیں جن کو لوک سبھا اسپیکر کے ذریعہ منتخب کیا جاتا ہے۔ اس کمیٹی نے آج مہوا موئترا معاملے میں میٹنگ کی اور ذرائع کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ میٹنگ میں موئترا لگاتار کہہ رہی تھیں کہ پورا معاملہ ان کا ذاتی ہے، اس معاملے پر کمیٹی میں بحث کی ضرورت نہیں ہے۔ موئترا نے سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ ذاتی طور پر ان کو ان کے کسی دوست سے تحفہ ملتا ہے تو یہ معاملہ اخلاقیات کمیٹی کے سامنے کیسے لایا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined