دہلی اسمبلی کا تین روزہ سرمائی اجلاس پیر کے روز ہنگامہ کے بعد ملتوی ہو گیا۔ اس کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ٹیچرس ٹریننگ کے ایشو پر اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ ہاتھوں میں تختیاں لے کر ایل جی ہاؤس کے لیے روانہ ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ کیجریوال اور عآپ اراکین اسمبلی نے ایل جی ہاؤس تک مارچ کیا۔ کیجریوال سمیت سبھی اراکین اسمبلی ہاتھوں میں تختیاں لیے نظر آئے، جن پر لکھا تھا ’مسٹر ایل جی، ٹیچرس کو فنلینڈ جانے کی اجازت دیجیے‘۔
Published: undefined
واضح رہے کہ دہلی اسمبلی میں اسمبلی کا سرمائی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ لیکن عآپ اور بی جے پی اراکین اسمبلی میں بحث اور ہنگامہ کے سبب ایوان کو منگل تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس شروع ہوتے ہی ہنگامہ ہونے لگا۔ ایک طرف عام آدمی پارٹی نے لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعہ فنلینڈ میں ٹیچرس ٹریننگ کو منظوری نہ دینے کا ایشو اٹھایا، تو وہیں دوسری طرف بی جے پی اراکین اسمبلی دہلی میں بڑھتی آلودگی کے خلاف آکسیجن سلنڈر لے کر ایوان میں پہنچ گئے۔ بڑھتے ہنگامہ کو دیکھ کر ایوان کی کارروائی منگل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
Published: undefined
ایوان ملتوی ہونے کے بعد اروند کیجریوال عآپ اراکین اسمبلی کے ساتھ دہلی کے ٹیچرس ٹریننگ کے ایشو پر ایل جی ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کے لیے اسمبلی سے ایل جی ہاؤس کی طرف روانہ ہو گئے۔ اروند کیجریوال کے ہاتھ میں بھی تختی تھی اور ان کے اراکین اسمبلی کے بھی ہاتھ میں تختیاں تھیں۔ کیجریوال اور ان کے اراکین اسمبلی کے ہاتھ میں جو تختیاں تھیں، ان پر لکھا تھا ’ایل جی صاحب، ٹیچرس کو فنلینڈ جانے دو‘۔ عآپ اراکین اسمبلی لگاتار ٹیچرس کی ٹریننگ معاملے پر نعرہ بھی لگا رہے تھے۔
Published: undefined
کیجریوال اور ان کے ساتھی جب ایل جی کی رہائش کے پاس پہنچے، تو ایل جی دفتر نے ایک بیان جاری کیا۔ اس بیان میں کہا گیا کہ ’’کوئی بھی بیان غلط فہمی پھیلانے والا اور شرارت سے متاثر ہے۔ حکومت کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ تجویز کا باریکی سے جائزہ لے اور ریکارڈ درج کرے۔‘‘ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’طلبا کو فراہم کی جا رہی تعلیم کے معیار پر اثر کے ضمن میں فائدے کا جائزہ ضروری ہے تاکہ ماضی میں کیے گئے ٹیچرس کے مختلف بیرون ملکی ٹریننگ پروگراموں کے اثرات کا اندازہ کیا جا سکے۔‘‘
Published: undefined
دوسری طرف دہلی کے وزیر اعلیٰ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایل جی دہلی حکومت کے کام کو روک رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایل جی صاحب نے ہمارے بہت سارے کام روک دیئے ہیں، میری ایل جی صاحب سے اپیل ہے کہ وہ آئین کا احترام کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula