اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو اور دوسرے کانگریس لیڈروں کو پارٹی کے یوم تاسیس پر پیر کے روز لکھنؤ واقع مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو مالا پہنانے سے روکا گیا۔ جیسے ہی اجے کمار للو اور کانگریس کارکنان پارٹی ہیڈکوارٹر کے گیٹ سے باہر نکلے، انھیں پولس اور ضلع افسران نے روک دیا۔ جس کے بعد مال ایونیو واقع ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر میں اجے کمار للو کارکنان کے ساتھ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔
Published: undefined
یوگی حکومت کی پولس کے اس رویے کو لے کر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے جمہوریت کا قتل قرار دیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کانگریس پارٹی کی نسوں میں تحریک آزادی اور کسان-مزدوروں کی تحریک کا خون بہتا ہے۔ یوم تاسیس پر یو پی میں ہمیں عظیم ہستیوں کے مجسمہ کو مالا پہنانے، سندیش یاترا نکالنے سے روکا جا رہا ہے۔‘‘ پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’’کانگریس لیڈروں و کارکنوں کو گرفتار، نظر بند کیا جا رہا ہے۔ یہ جمہوریت کا قتل ہے۔‘‘
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے اپنے اس ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں پولس کانگریس لیڈروں کو گاندھی کے مجسمہ کو مالا پہنانے سے روک رہی ہے۔ اس ویڈیو میں للو اور پولس کے درمیان تیکھی بحث ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
اس درمیان اجے کمار للو نے بھی ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ’’یوم تاسیس کے موقع پر مہاتما گاندھی جی کے مجسمہ پر گلپوشی کرنے جا رہا تھا، لیکن پولس کا زور لگا کر ریاست کی گھمنڈی حکومت نے روک دیا۔ گاندھی جی کے ملک میں گاندھی جی کی مورتی پر گلپوشی نہیں کر سکتے۔ یہ کیسی جمہوریت ہے؟ اتر پردیش میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی ہے۔ ہم بھوک ہڑتال کریں گے۔‘‘
Published: undefined
دوسری طرف لکھنؤ کے پولس ڈپٹی کمشنر (سنٹرل) سومین ورما نے بتایا کہ ’’ہم نے ریاستی صدر سے کہا کہ آپ دو چار لوگوں کے ساتھ جا کر مالا پہنائیے، لیکن وہ نہیں مانے۔ چونکہ کووڈ کے سبب بھیڑ کی اجازت نہیں ہے اور ہائی کورٹ نے بھی پابندی لگا رکھی ہے، اس لیے بھیڑ کو جانے سے روکا گیا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز