شاملی: سہارنپور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بی جے پی کے رکن اسمبلی راجیو گمبر الہ آباد میں مبینہ گینگسٹر اور سیاست دان عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے حال ہی ہونے والے قتل کا کریڈٹ لیتے ہوئے نظر آئے۔
Published: undefined
وائرل ہو رہی ایک ویڈیو میں سہارنپور کے رکن اسمبلی گمبر کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ’’اوپر بھیج دیا نا ہم نے! کیا ہم نے عتیق احمد کو اوپر نہیں بھیجا؟ کیا ہم نے اشرف احمد کو اوپر نہیں بھیجا؟ اب سہارنپور کے غنڈوں کی باری ہے، اس لیے ہمارے امیدوار کو ووٹ دیں۔‘‘
Published: undefined
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو مبینہ طور پر بدھ کو سہارنپور میں پارٹی کے میئر عہدے امیدوار اجے کمار کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے کے موقع پر منعقدہ تقرییب کے دوران اس وقت بنائی گئی جب گمبر نے مبینہ طور پر ان ہلاکتوں کو ’یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی بڑی کامیابی‘ قرار دیا۔
Published: undefined
گمبر کے متنازعہ تبصرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہے ہیں، ریاست میں بہت سے لوگوں نے اس پر ماورائے عدالت قتل کی ’تسبیح‘ کرنے کا الزام عائد کیا۔
ٹائمز آف انڈیا نے جب اس ویڈیو پر بات کرنے کے لیے مقامی رکن اسمبلی کے نمائندے سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کہا کہ گمبر فی الحال بلدیاتی انتخابات کے مصروف شیڈول اور کئی انتظامی میٹنگوں کی وجہ سے کسی تبصرہ کے لیے دستیاب نہیں ہیں! انگریزی اخبار کا کہنا ہے کہ اس کی طرف سے ان تک پہنچنے کی متعدد کوششوں کے باوجود گمبر نے کال نہیں کی۔
Published: undefined
سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق ریاستی وزیر راج پال سنگھ نے اس پر کہا کہ ’’رکن اسمبلی ریاستی حکومت کا نمائندہ ہے۔ ان کا بیان بہت سے سلگتے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے جو کچھ کہا اس کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔ عدالت کو ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے اور کارروائی شروع کرنی چاہیے۔‘‘ تاہم آزادانہ طور پر ویڈیو کی صداقت کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز