اتر پردیش کے مہوبہ میں ایک خاتون کے ذریعہ ایک شخص کے خلاف چھیڑخانی کی شکایت درج کروانا اسے بھاری پڑ گیا۔ بیٹے پر شکایت درج کروانے سے بوکھلائے ملزم کے والدین نے متاثرہ خاتون کو زندہ جلا دیا، جس سے 30 سالہ خاتون کی منگل کو ایک اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کو سنگین حالت میں جھانسی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا۔
Published: undefined
اس واقعہ کے بعد ملزم کی ماں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ متاثرہ خاتون نے اتوار کو مجسٹریٹ کو دیے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے اپنے پڑوسی ویپن یادو کے خلاف مار پیٹ اور چھیڑ چھاڑ کا معاملہ درج کروایا ہے۔ بعد میں ملزم کو حراست میں لے یا گیا۔
Published: undefined
کلپہاڑ تھانہ انچارج مہندر پتاپ سنگھ نے اس واقعہ کے تعلق سے کہا کہ نوجوان کے والدین اپنے بیٹے کے خلاف معاملہ درج کیے جانے سے ناراض تھے۔ ایس ایچ او نے کہا کہ ’’لڑکی نے بعد میں پولیس کو دیے بیان میں کہا کہ معاملہ درج ہونے سے ناراض ملزم کے والدین نے اس پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا دی۔‘‘ یادو اور اس کی ماں کو پیر کے روز گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ والد فرار ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined