قومی خبریں

یوپی: مرزا پور میں دردناک سڑک حادثہ، ٹرک نے ٹریکٹر کو ماری زوردار ٹکر، 10 مزدور ہلاک

جمعرات کی دیر رات یہ حادثہ مرزا پور-وارانسی سرحد پر کچھواں اور مرزا مراد کے درمیان جی ٹی روڈ پر پیش آیا۔ 3 زخمیوں کو علاج کے لیے ٹراما سنٹر (بی ایچ یو) میں داخل کرایا گیا ہے۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش کے مرزا پور میں جمعرات کی دیر رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ بھدوہی ضلع سے بنارس جانے والے 13 لوگوں کو لے کر آر ہے ایک ٹریکٹر کو پیچھے سے بے قابو ٹرک نے زوردار ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں 10 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 3 لوگ شدید طور پر زخمی ہیں۔ یہ حادثہ مرزا پور-وارانسی سرحد پر کچھواں اور مرزا مراد کے درمیان جی ٹی روڈ پر ہوا۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی ابھینندن اور دیگر افسران فوراً موقع پر پہنچے اور راحت و بچاؤ کام شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔ معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے پولیس آگے کی کارروائی کر رہی ہے۔

Published: undefined

مہلوکین کی شناخت بھانو پرتاپ (25 سال)، وکاس کمار (20 سال)، انل کمار (35 سال)، سورج کمار (22 سال)، سنوہر (25 سال)، راکیش کمار (25 سال)، پریم کمار (40 سال)، راہل کمار عرف ٹلّو (26 سال)، نتن کمار (22 سال)، روشن کمار (17 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں میں آکاش کمار (18 سال)، جمنی (26 سال) اور اجئے سروج (50 سال) کے نام شامل ہیں۔

Published: undefined

تھانہ کچھواں پولیس کے ذریعہ مہلوکین کی لاش کو قبضہ میں لے کر مورچری بھیج دیا گیا ہے جبکہ حادثہ میں زخمی ہوئے لوگوں کا علاج ٹراما سنٹر (بی ایچ یو) وارانسی میں چل رہا ہے۔ کچھوا تھانہ نے اس حادثے کی ایف آئی آر درج کی ہے۔

Published: undefined

پولیس کے افسر نے حادثہ کے سلسلے میں بتایا کہ دیر رات ہمیں اطلاع ملی کہ ایک بے قابو ٹرک نے ٹریکٹر کو ٹکر مار دی۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد ہم لوگوں نے موقع پر پہنچ کر راحت و بچاؤ کام شروع کیا۔ حادثہ کے دوران جائے وقوع پر ہی سبھی 10 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثہ کا شکار ہوئے سبھی 13 لوگ بھدوہی ضلع میں مزدوری کا کام کرتے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined