اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت بھلے ہی محفوظ ریاست کے دعوے کرے، لیکن قومی جرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) نے سچائی پر سے پردہ ہٹا دیا ہے۔ این سی آر بی کے اعداد و شمار کے مطابق قتل کے معاملوں میں اتر پردیش ملک میں سرفہرست ہے۔
Published: undefined
پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اوسطاً ہر روز 80 لوگوں کا قتل ہوتا ہے، اس میں سب سے بڑا تعاون بی جے پی حکمراں اتر پردیش کا ہے۔ بدھ کو جاری این سی آر بی کے اعداد و شمار سے سامنے آیا ہے کہ اتر پردیش میں گزشتہ سال یعنی 2020 میں 2019 کے مقابلے زیادہ قتل کے واردات سامنے آئے ہیں۔
Published: undefined
این سی آر بی کے ذریعہ پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق اتر پردیش میں 2020 میں سب سے زیادہ 3779 قتل کے معاملے درج ہوئے۔ دوسرے نمبر پر بی جے پی-جنتا دل یو حکمراں ریاست بہار ہے۔ مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کا مقام بالترتیب تیسرا اور چوتھا ہے۔ گویا کہ قتل کے معاملوں میں سرفہرست چار میں سے تین بی جے پی حکمراں ریاستیں ہیں۔ بہر حال، اتر پردیش میں اغوا کے معاملوں میں حالانکہ 2019 کے مقابلے کمی درج کی گئی ہے، لیکن پھر بھی 2020 میں اغوا کے 84 ہزار 805 معاملے درج ہوئے ہیں۔ گویا کہ روزانہ تقریباً 232 اغوا کے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز