قومی خبریں

لکھنؤ: سیاہ فنگس اور کورونا کے انجیکشن کی کالا بازاری! ڈاکٹر سمیت 6 افراد گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے آٹھ موبائل فون، 16 ہزار روپے نقد، دو موٹرسائیکلیں اور ایک کار کے علاوہ بلیک فنگس کے 28 انجیکشن (لیپوسومل ایمفوٹریسن) اور ریمیڈیسیور کے 18 انجیکشن برآمد کیے گئے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایک ڈاکٹر اور دیگر پانچ افراد کو بلیک فنگس اور ریمیڈیسیور انجیکشن چوری کرنے اور انہیں مہنگے داموں پر مریضوں کے تیمارداروں کو فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کمشنر ڈی اے ٹھاکر نے کہا کہ انہیں بدھ کے روز رفاہِ عام کلب کے پاس سے گرفتار کیا گیا۔

Published: undefined

ملزمان کے قبضہ سے آٹھ موبائل فون، 16 ہزار روپے نقد، دو موٹرسائیکلیں اور ایک کار کے علاوہ بلیک فنگس کے 28 انجیکشن (لیپوسومل ایمفوٹریسن) اور ریمیڈیسیور کے 18 انجیکشن برآمد کیے گئے۔ ملزمان میں سے وامق حسین رام منوہر لوہیا اسپتال میں ڈاکٹر ہے، جبکہ دیگر الگ الگ اسپتالوں میں کام کرنے والے وارڈ بوائے اور دوسرے لوگ ہیں۔

Published: undefined

وامق آر ایم ایل اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میڈیسن میں تعینات تھے۔ جبکہ دیگر ملزمان کے جی ایم یو کا ٹیکنیشین محمد عمران اور کے جی ایم یو کا ہی وارڈ بوائے محمد عارف، جے جی ایم یو کا فارماسسٹ بلبیر سنگھ، فارما فرینچائزی کا مالک محمد رقیب اور اس کا ایک معاون سرجیکل کمپنی میں سیلس مین راجیش سنگھ شامل ہیں۔

Published: undefined

اے ڈی سی پی راجیش شریواستو نے کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ لیپوسومل ایمفوٹیریسن بی اور ریمیڈیسیور انجیکن کو غیر قانون طریقہ سے بیچ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined