یوپی کے ایٹاوہ ضلع میں پی ایف ایم ایس (پبلک فائنانشیل مینجمنٹ سسٹم) سرکاری پورٹل پر ایڈمن آئی ڈی اور پاس ورڈ میں ہیرا پھیری کرکے دھوکہ دہی کا ایک سنگین معاملہ سامنے آیا ہے۔ محکمہ جاتی ضلع پروجیکٹ منیجر (ڈی پی ایم) کی ملی بھگت سے ایک صفائی ملازم نے غریبوں کے بینک کھاتوں سے پیسہ نکال کر اپنے کھاتے میں منتقل کر لیا۔ جس سرکاری کھاتے سے یہ پیسے منتقل ہوئے اس میں ایک کروڑ 27 لاکھ روپے تھے۔ پولیس نے اس معاملے میں ڈی پی ایم سمیت 4 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
Published: undefined
ایٹاوہ میں ضلع پنچایتی راج محکمہ سے جڑے اس معاملے کا تب انکشاف ہوا جب سینئر افسر ڈی پی آر او نے پی ایف ایم ایس پورٹل پر لاگ اِن کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے دیکھا کہ پورٹل کا ایڈمن آئی ڈی اور پاس ورڈ بدل چکا ہے۔ اس کے بعد معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اس کی شکایت پولیس سے کی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
جانچ میں پتہ چلا کہ سہارن پور کے ڈی پی آر او محکمہ میں صفائی ملازم کے عہدہ پر تعینات شخص نے ایٹاوہ کے پی ایف ایم ایس پورٹل کا ایڈمن آئی ڈی اور پاس ورڈ بدل کر فرضی فرم بنایا، اس کے بعد موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی بدل کر غریبوں کا پیسہ اپنے کھاتے میں منتقل کر لیا۔ جانچ میں یہ بھی پتہ چلا کہ محکمہ جاتی افسر ڈی پی ایم کی ملی بھگت سے یہ سب ہوا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ڈی پی ایم سمیت سہارن پور سے 4 لوگوں کو گرفتار کر لیا۔
Published: undefined
ضلع پنچایتی راج محکمہ صفائی سے متعلق تقاریب اور سرکاری منصوبوں کو نافذ کرانے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں پی ایف ایم ایس میں سرکاری پیسہ آتا ہے، جس کا استعمال بیت الخلا کی تعمیر، صفائی اور صفائی کے دیگر معاملوں میں استعمال میں لایا جاتا ہے۔ ان منصوبوں کا فائدہ غریبوں کو ملتا ہے۔ ان ہی منصوبوں کے لیے سوا کروڑ سے زیادہ کی رقم ایٹاوہ کے لیے مختص ہوئے تھے۔
اس پورے معاملے کی جانچ کے دوران پتہ چلا کہ صفائی ملازم نے فرضی فرم بنا کر پورٹل پر اپنا آئی ڈی اور پاس ورڈ بدلے، موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی بھی بدل دیے۔ اس فرضی واڑہ کا انکشاف تب ہوا جب غریب لوگوں کے کھاتوں سے 40 لاکھ روپے منتقل کئے تھے۔
Published: undefined
سینئر ایس پی سنجے کمار نے بتایا کہ ڈی پی آر او کے ذریعہ اپریل مہینہ میں آئی ٹی ایکٹ سمیت کئی دفعات میں معاملہ درج کیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ پاس ورڈ اور ایڈمن آئی ڈی کو بدل کر اس کا غلط استعمال کیا گیا، ایک کروڑ 27 لاکھ کھاتے میں تھے، اس میں لین دین کیا گیا ہے، 40 لاکھ روپے منتقل کرنے تھے، تب معاملے کا پتہ چلا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز