قومی خبریں

کانپور خودکشی واقعے پر پرینکا گاندھی نے بی جے پی کو بنایا شدید تنقید کا نشانہ

پرینکا گاندھی نے کہا کہ اناؤ، ہاتھرس سے لے کر کانپور تک- جہاں کہیں بھی خواتین کے ساتھ ظلم ہوا، ان کے خاندان برباد کر دیئے گیے، اس جنگل راج میں عورت ہونا گناہ ہو گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی کی بی جے پی پر سخت تنقید</p></div>

پرینکا گاندھی کی بی جے پی پر سخت تنقید

 

کانپور میں گینگ ریپ کی شکار 2 بچیوں کے ذریعہ خودکشی کر لینے پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کانپور میں اجتماعی عصمت دری کا شکار ہونے والی دو نابالغ بچیوں نے خودکشی کر لی تھی اور اب ان کے والد نے بھی خودکشی کر لی ہے۔ الزام ہے کہ متاثرہ خاندان پر سمجھوتہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔ اتر پردیش میں متاثرہ بچیاں اور خواتین اگر انصاف مانگتی ہیں تو ان کے خاندانوں کو تباہ کرنا ایک اصول بن گیا ہے۔ 

Published: undefined

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے مزید کہا ہے کہ ’’انّاؤ، ہاتھرس سے لے کر کانپور تک- جہاں پر بھی خواتین کے ساتھ ظلم ہوا، ان کے خاندان تباہ کر دیے گیے۔ اس جنگل راج میں عورت ہونا گناہ ہو گیا ہے جہاں قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں بچی ہے۔ آخر ریاست کی کروڑوں خواتین کیا کریں، کہاں جائیں؟‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ فروری میں اتر پردیش کے کانپور میں دو نابالغ بچیوں کی مبینہ عصمت دری کی گئی تھی اور ان کی لاشیں درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھیں۔ ان بچیوں میں سے ایک کے والد کی لاش بدھ (6 مارچ) کو درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔ بچیوں کے اہل خانہ اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتے تھے اور انہوں نے الزام لگایا تھا کہ بھٹے کے ٹھیکیدار اور اس کے آدمیوں نے گزشتہ ماہ ان کی بچیوں کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ بچیوں کے اہل خانہ ہمیر پور کے رہنے والے تھے اور اس واقعے کے بعد وہ اپنے گاؤں واپس چلے گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined