قومی خبریں

یوپی پولیس پیپر لیک معاملہ: راجدھانی لکھنؤ میں امیدواروں کی بڑی تعداد کا احتجاج، دوبارہ امتحان کا مطالبہ

اتر پردیش کانسٹیبل بھرتی امتحان میں پیپر لیک ہونے کا الزام لگاتے ہوئے جمعہ کو لکھنؤ کے ایکو گارڈن میں ہزاروں امیدواروں نے مظاہرہ کیا

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

لکھنؤ: اتر پردیش کانسٹیبل بھرتی امتحان میں پیپر لیک ہونے کا الزام لگاتے ہوئے جمعہ کو لکھنؤ کے ایکو گارڈن میں ہزاروں امیدواروں نے مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ریکروٹمنٹ بورڈ کے خلاف نعرے لگائے اور دوبارہ امتحان لینے کا مطالبہ کیا۔ تمام مظاہرین نے ہاتھوں میں ہورڈنگز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

Published: undefined

مظاہرین کا کہنا تھا کہ طلباء کے مستقبل کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔ پیپر لیک نہ صرف ایک جگہ بلکہ کئی جگہوں پر ہوا ہے۔ احتجاج کرنے والے امیدواروں کا کہنا تھا، پرچے لیک ہوئے ہیں، ہم نے اس کے ثبوت بھی دیے ہیں۔ اس کی بنیاد پر دوبارہ امتحان لیا جائے، تاکہ محنت کر کے امتحان کی تیاری کرنے والوں کو موقع مل سکے۔‘‘

Published: undefined

امیدوار رمیش نے بتایا کہ پرچہ لیک ہوا ہے اور پرچہ ’بھنڈارے‘ (لنگر کے کھانے) کی طرح تقسیم کیا گیا ہے۔ جن لوگوں نے محنت کی اور 120 سوالات حل کیے ہیں وہ سمجھ گئے ہیں کہ پیپر لیک ہونے کی وجہ سے ان کی محنت رائیگاں گئی۔

اس سے پہلے اتر پردیش پولیس ریکروٹمنٹ اینڈ پروموشن بورڈ نے امیدواروں سے تحریری امتحان کے سوالیہ پرچے کے لیک ہونے سے متعلق ثبوت فراہم کرنے کو کہا۔

Published: undefined

اس سلسلے میں امیدوار اپنی نمائندگی ثبوت و شواہد کے ساتھ جمعے کی شام 6 بجے تک بورڈ کی ای میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں جس کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کے مفاد میں مزید کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ امتحان میں سوالیہ پرچہ لیک ہونے اور دیگر غلطیوں کے دعووں کی تحقیقات کے لیے اے ڈی جی/ ممبر سکریٹری کی سربراہی میں ایک اندرونی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined