اتر پردیش کے قنوج میں ڈبل ڈیکر بس اور ٹرک میں زبردست ٹکر کے بعد لگی آگ میں 20 لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ کم از کم 21 زخمی افراد کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔ اس حادثہ کے بعد پی ایم نریندر مودی، یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور کانگریس لیڈران راہل گاندھی و پرینکا گاندھی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم نریندر مودی نے اس واقعہ کے تعلق سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اتر پردیش کے قنوج میں ہوئے سڑک حادثہ کے بارے میں جان کار بہت تکلیف ہوئی۔ اس واقعہ میں کئی لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے۔ میں مہلوکین کے اہل خانہ کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، ساتھ ہی زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا بھی کرتا ہوں۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے اس واقعہ کے تعلق سے کیے گئے ٹوئٹ میں اپنی تکلیف ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’قنوج میں سڑک حادثے میں بس اور ٹرک کی ٹکر کے درمیان لگی آگ سے 20 لوگوں کی موت اور متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر سے صدمے میں ہوں۔ مہلوکین کے اہل خانہ کے تئیں میں اپنی گہری ہمدردی ظاہر کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘
Published: undefined
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’’قنوج میں ہوا حادثہ بہت تکلیف دہ ہے۔ ایشور غمزدہ گھر والوں کو اس تکلیف کو برداشت کرنے کی قوت دے۔ یو پی کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار جائے واقعہ پر پہنچ کر متاثرین کو سہارا دے رہے ہیں۔ اس مشکل وقت میں متاثرہ لوگوں اور مسافروں کو ہر ممکن مدد ملنی چاہیے۔‘‘
Published: undefined
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹکر کے بعد بس میں لگنے والی آگ سے ہوئے جانی نقصان کے تئیں اظہارِ افسوس کیا ہے۔ انھوں نے واقعہ کے بعد کہا کہ ’’قنوج ضلع میں ہوئے دردناک حادثہ میں ہوئی لوگوں کی موت کی خبر سے من پریشان ہے۔ پربھو شری رام سے مہلوکین کی روح کے سکون کے لیے دعا کرتا ہوں اور حادثہ میں زخمی افراد کے جلد صحت یاب ہونے کا تمنائی ہوں۔ میری ہمدردی غمزدہ اہل خانہ کے ساتھ ہے۔‘‘ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مزید کہا کہ زخمیوں کے علاج میں ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے اور انھیں 50 ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ مہلوکین کے گھر والوں کو 2 لاکھ روپے تک کا معاوضہ دیئے جانے کا بھی اعلان وزیر اعلیٰ نے کیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ فرخ آباد کی سلیپر بس گوسائی گنج سے سواریاں لے کر جے پور جا رہی تھی۔ قنوج کے چِھبرا مئو سے تقریباً 4 کلو میٹر دور بیور کی طرف سے آ رہے تیز رفتار ٹرک سے ٹکر ہوتے ہی دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ آگ اتنی زبردست تھی کہ بس میں سوار مسافروں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ اس آگ میں کم از کم 20 لوگ زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ اتنی ہلاکت خیز تھی کہ لوگ آگ سے بچنے کی کوشش بھی نہیں کر پائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula