ہاپوڑ: ہاپوڑ کے ایک گاؤں میں ایک 25 سالہ مسلم نوجوان کو مشتعل ہجوم نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ اس واقعہ کے بعد گاؤں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقتول ارشاد محمد کی موٹر سائیکل منگل کی رات دیر گئے گاؤں لوہاری میں دسہرہ کی تقریبات میں شریک ایک شخص سے ٹکرا گئی تھی۔
Published: undefined
معمولی حادثہ پر جھگڑا ہوا جو جلد ہی پرتشدد ہو گیا اور لوگوں کے ایک گروپ نے ارشاد محمد کو مارنا شروع کر دیا۔ اس پر پتھر سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اسے مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ جیسے ہی ارشاد کی موت کی خبر گاؤں میں پہنچی، اس کے اہل خانہ اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔
Published: undefined
بہادر گڑھ پولیس موقع پر پہنچی اور بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ ہاپوڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک ورما نے کہا، "ہم نے ارشاد کی پٹائی کرنے والے پانچ لوگوں کی شناخت کر لی ہے اور انہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں بہادر گڑھ پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ اس واقعے کی وجہ سے مزید پریشانی سے بچا جا سکے، لوہاری گاؤں میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز