قومی خبریں

یوپی کے ارکان اسمبلی نے کی ایودھیا کے رام مندر میں پوجا، ایس پی ارکان اسمبلی شامل نہیں ہوئے

اتر پردیش کے ارکان اسمبلی اتوار کی دوپہر تقریباً 12 بجے ایودھیا پہنچے اور رام مندر میں پوجا ارچنا کی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ارکان کے مندر کے دورے میں شرکت کے لئے مہاراشٹر کے پونے سے یہاں پہنچے تھے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

ایودھیا: اتر پردیش کے ارکان اسمبلی اتوار کی دوپہر تقریباً 12 بجے ایودھیا پہنچے اور رام مندر میں پوجا ارچنا کی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ارکان کے مندر کے دورے میں شرکت کے لئے مہاراشٹر کے پونے سے یہاں پہنچے تھے۔

Published: undefined

آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق، ارکان اسمبلی کو لے کر آنے والی دس بسیں مخصوص داخلی نقطہ سے مندر کے احاطے میں داخل ہوئیں اور مندر ٹرسٹ کے ممبران بشمول چمپت رائے نے ارکان اسمبلی اور کونسل کا استقبال کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کانگریس اور بہوجن سماج پارٹی کے ارکان بھی اس سفر کا حصہ تھے، جبکہ سماجوادی پارٹی نے اس سے دوری اختیار کی۔ ارکان اسمبلی نے مندر کے احاطے میں ایک گھنٹے سے زیادہ وقت گزارا۔

Published: undefined

ایک سینئر افسر نے ضلع کی جانب سے کہا، یہ یقینی بنانے کے لیے خصوصی توجہ دی گئی ہے کہ وی آئی پی دورے کی وجہ سے زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ وی آئی پی زائرین کو مندر کے پورے احاطے کی سیر کرائی گئی۔ تاہم، مندر میں زیادہ بھیڑ کے باعث، ایم ایل اے ہنومان گڑھی میں پوجا نہیں کر سکے۔

Published: undefined

بعد ازاں، ارکان اسمبلی نے دوپہر کے کھانے کے لئے خصوصی طور پر تیار کردہ 'بھوگ پرساد' کھایا۔ اس سے قبل، جب اراکین اسمبلی ایودھیا پہنچے تو ان کا پرجوش استقبال کیا گیا اور 'جے شری رام' کے نعرے لگائے گئے۔ مختلف مقامات پر لوگوں نے ارکان اسمبلی پر پھولوں کی بارش کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined