قومی خبریں

یوپی کے وزیر مملکت برائے ایم ایس ایم ای کورونا متاثر

یوگی حکومت کے 10 وزیر کورونا متاثر ہو چکے ہیں جن چیتن چوہان اور کمل رانی ورون کا اس بیماری میں انتقال بھی ہو چکا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اترپردیش میں کورونا کے مسلسل بڑھتے کیسز کے درمیان ریاست کے وزیر مملکت برائے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائیزیز (ایم ایس ایم ای) ادے بھان سنگھ بھی کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ہیں۔

Published: undefined

مسٹر سنگھ نے بدھ کے روز ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا،’ آج کورونا کا ٹیسٹ کروایا تو رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ ڈاکٹروں کی صلاح کے مطابق ایس جی پی جی آئی لکھنؤ میں داخل ہو گیا ہوں۔ آپ سے درخواست ہے کہ گذشتہ دنوں جو لوگ میرے رابطے میں آئے ہوں وہ احتیاط برتیں، اپنا ٹیسٹ کروائیں اور محکمہ صحت کے ضابطوں پر عمل درآمد کریں‘۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ منگل کے روز محکمہ صحت کے وزیر مملکت اتُل گرگ بھی کورونا پوزیٹیو پائے گئے تھے۔ ان کا علاج غازی آباد میں چل رہا ہے۔ یوگی حکومت کے 10 وزیر کورونا متاثر ہو چکے ہیں جن چیتن چوہان اور کمل رانی ورون کا اس بیماری میں انتقال بھی ہو چکا ہے۔

Published: undefined

کورونا کا قہر پورے ملک میں بڑھتا ہی جا رہا ہے اور کل نئے معاملات کی تعداد ابھی تک کی سب سے زیادہ تعداد تھی۔ اس دوران اچھی بات یہ رہی کہ اس وبائی بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بہت اچھی ہے ۔ اتر پردیش میں نئے معاملوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور حزب اختلاف حکومت پر الزام لگاتی رہی ہے کہ وہ بیماری کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined