لکھنؤ: اتر پردیش حکومت نے ہند-نیپال سرحد پر چلنے والے تقریباً 1500 غیر تسلیم شدہ مدارس تک پہنچنے والے فنڈز کے ذرائع کا پتہ لگانے اور وہاں زیر تعلیم طلبا کی تعداد کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کی مشق شروع کر دی ہے۔ اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے رجسٹرار جگ موہن سنگھ نے مختلف اضلاع کے اقلیتی بہبود کے افسران کو لکھے خط میں سرحد پر چلنے والے مدارس کی آمدنی اور اخراجات کے ریکارڈ کے ساتھ طلبا کی تعداد کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق مدارس کو 3 زمروں میں تقسیم کیا جائے گا۔ پہلے زمرے میں 100 سے 200 طلبا کی تعداد والے مدارس کی فہرست دی جائے گی، جبکہ دوسرے زمرے میں 200 سے 500 سے زائد طلبا کے اندراج والے مدارس کی فہرست دی جائے گی اور آخری زمرے میں 500 سے زائد طلبا کی فہرست ہوگی۔
Published: undefined
گورکھپور کے اقلیتی بہبود کے افسر آشوتوش پانڈے نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک مکتوب موصول ہوا ہے اور اس مشق کا مقصد مدرسہ بورڈ کی ویب سائٹ کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنا ہے۔ یہ مدارس بلرام پور، شراوستی، مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، بہرائچ اور لکھیم پور کھیری اضلاع میں واقع ہیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر-اکتوبر میں ریاستی حکومت کے 46 روزہ مدارس سروے کے دوران 12 پہلوؤں پر معلومات طلب کی تھیں، جن میں ان کے فنڈنگ کے ذرائع بھی شامل تھے، ان میں سے زیادہ تر مدارس کا دعویٰ تھا کہ ان کے اخراجات کولکاتا، چنئی، ممبئی، دہلی اور حیدرآباد جیسے شہروں سے حاصل ہونے والی زکوٰۃ سے پورے ہوتے ہیں، تاہم کہا گیا تھا کہ ان تک رقم پہنچنے کا کوئی ریکارڈ نہیں تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined