لکھنؤ: اتر پردیش ایس ٹی ایف نے جمعرات کو عتیق احمد کے بیٹے اسد اور شوٹر غلام احمد کو انکاؤنٹر کے دوران ہلاک کر دیا۔ اس سلسلے میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ’’ہم کسی مجرم کے ساتھ نہیں ہیں، لیکن حکومت ذات پات کے نام پر امتیازی سلوک کر رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
اکھلیش نے کہا کہ حکومت ذات اور مذہب کی بنیاد پر انکاؤنٹر کرواتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی یوگی کی ذات سے ہے تو اسے پھولوں سے چھوا جائے گا، اسے پھولوں سے مارا جائے گا!، یوگی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ وہ ایسے وزیر اعلیٰ ہیں جنہوں نے اپنے خلاف چل رہے مقدمات خود ہی واپس لے لیے۔ اکھلیش نے کہا کہ اگر فہرست بنتی تو گورکھپور سے مافیا میں کس کا نام سب سے اوپر ہوتا! اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر خاندان کے افراد کو لگتا ہے کہ انکاؤنٹر فرضی ہے تو انہیں عدالت جانا چاہئے، اب یہ ان پر منحصر ہے۔
Published: undefined
اکھلیش سے پہلے ڈمپل یادو نے کہا تھا کہ یوپی میں مسلسل فرضی انکاؤنٹر ہو رہے ہیں۔ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے جس میں قواعد و ضوابط ہیں۔ اتر پردیش میں ان کی مسلسل دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ ایک اور بیان میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اسد کے انکاؤنٹر پر سوال اٹھائے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا تھا کہ جھوٹے انکاؤنٹر کر کے بی جے پی حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی جے پی کو عدالت پر بالکل یقین نہیں ہے۔ آج کے اور حالیہ مقابلوں کی بھی مکمل چھان بین کی جائے اور مجرموں کو نہ بخشا جائے۔ صحیح یا غلط کا فیصلہ کرنے کا حق حکومت کو حاصل نہیں ہے۔ بی جے پی بھائی چارے کے خلاف ہے۔
Published: undefined
وہیں، بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی نے بھی ٹوئٹ کر کے اسد کے انکاؤنٹر کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ الہ آباد کے عتیق احمد کے بیٹے اور دیگر کے پولیس انکاؤنٹر میں مارے جانے پر کافی چرچے ہیں۔ لوگوں کو لگتا ہے کہ وکاس دوبے کے واقعہ کو دہرائے جانے کا ان کا اندیشہ سچ ہو گیا ہے۔ لہٰذا اس کی اعلیٰ سطحی انکوائری ضروری ہے تاکہ واقعہ کے تمام حقائق اور حقیقت عوام کے سامنے آ سکیں۔
Published: undefined
وہیں دوسری طرف وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے انکاؤنٹر کے بعد یوپی ایس ٹی ایف کو مبارکباد پیش کی تھی۔ انکاؤنٹر کے بعد سی ایم یوگی نے جمعرات کو امن و امان کو لے کر میٹنگ کی۔ یوگی نے یوپی ایس ٹی ایف کے ساتھ ساتھ ڈی جی پی، اسپیشل ڈی جی لاء اینڈ آرڈر اور پوری ٹیم کی تعریف کی۔ پرنسپل سکریٹری داخلہ سنجے پرساد نے وزیر اعلیٰ کو انکاؤنٹر کے بارے میں جانکاری دی اور اس پورے معاملے کی رپورٹ وزیراعلیٰ کے سامنے رکھی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined