قومی خبریں

یوپی حکومت نے جاری کی مافیاؤں کی فہرست، مختار انصاری اور برجیش سنگھ سمیت 61 گینگسٹرس کا نام شامل

یوپی حکومت نے مافیاؤں کی فہرست جاری کی ہے اور بتایا ہے کہ یوپی پولیس کی موسٹ وانٹیڈ کریمنل لسٹ میں کون کون شامل ہیں اور ان پر کتنے انعامات ہیں۔

یوپی پولیس
یوپی پولیس 

عتیق احمد اور اس کے بھائی کا پولیس کے سامنے قتل ہونے کے بعد ایک ہنگامہ سا برپا ہے۔ اس درمیان اتر پردیش حکومت نے مافیاؤں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ یہ یوپی پولیس کی موسٹ وانٹیڈ کریمنل لسٹ ہے جس میں ان لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جنھوں نے سنگین جرائم کیے ہیں۔ حکومت کے ذریعہ جو فہرست جاری کی گئی ہے اس کے مطابق ہر زون سے الگ الگ مافیا کے نام دیے گئے ہیں، جو ذیل میں دیے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

میرٹھ زون: اودھم سنگھ، یوگیش بھدوڑا، بدن سنگھ عرف بدو، حاجی یعقوب قریشی، شارق، سنیل راٹھی، دھرمیندر، یشپال تومر، امرپال عرف کالو، انوج برکھا، وکرانت عرف وکی، حاجی اقبال عرف بالا، ونود شرما، سنیل عرف مونچھ، سنجیو ماہیشوری عرف جیوا اور ونئے تیاگی عرف ٹنکو، آگرہ زون کے انل چودھری اور رشی کمار شرما، بریلی زون کے اعزاز، کانپور زون کے انوپم دوبے۔

لکھنؤ زون: خان مبارک، اجئے پرتاپ سنگھ عرف اجئے سپاہی، سنجے سنگھ سنگھالا، اتل ورما، محمد شہیم عرف قاسم۔

پریاگ راج زون: ڈبو سنگھ عرف پردیپ سنگھ، سدھاکر سنگھ، گڈو سنگھ، انوپ سنگھ۔

وارانسی زون: مختار انصاری، تربھون سنگھ عرف پون سنگھ، وجئے مشرا، دھرو سنگھ عرف کنٹو سنگھ، اکھنڈ پرتاپ سنگھ، رمیش سنگھ عرف کاکا۔

گورکھپور زون: سنجیو دویدی عرف رام دویدی، راکیش یادو، سدھیر کمار سنگھ، ونود کمار اپادھیائے، راجن تیواری، رضوان ظہیر، دیویندر سنگھ۔

گوتم بدھ نگر کمشنریٹ: سندر بھاٹی، سنہراج بھاٹی، امت کسانا، انل بھاٹی، رندیپ بھاٹی، منوج عرف آسے، انل دُجانا۔

کانپور کمشنریٹ: سعود اختر، کمشنریٹ لکھنؤ کے للو یادو، بچو یادو اور جگنو والیہ عرف ہروِندر سنگھ۔

پریاگ راج کمشنریٹ: بچہ پاسی عرف نہال پاسی، دلیپ مشرا، جاوید عرف پپو، راجیش یادو، گنیش یادو، قمر الحسن، جابر حسین اور مظفر۔

وارانسی کمشنریٹ: ابھشیک سنگھ ہنی عرف زہر، برجیش کمار سنگھ اور سبھاش سنگھ ٹھاکر۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ فہرست بند مافیا کی سرگرمیوں پر ایس ٹی ایف اور ضلع پولیس سخت نگاہ رکھتی ہے۔ حکومتی سطح سے پہلے منظور شدہ 25 فہرست بند مافیا میں مختار انصاری، برجیش سنگھ، تربھون سنگھ عرف پون سنگھ، سنجیو مہیشوری عرف جیوا، اوم پرکاش شریواستو عرف ببلو، سشیل عرف مونچھ، سیریل کلر سلیم، رستم اور سہراب سمیت دیگر بدنام زمانہ افراد کے نام شامل تھے۔

Published: undefined

آئیے اب جانتے ہیں کہ موسٹ وانٹیڈ کریمنل پر کتنا انعام رکھا گیا ہے۔

وویک کمار (بلند شہر): 50 ہزار روپے

سلیم مختار شیخ (لکھنو): 50 ہزار روپے

سنجیو نالا (مظفر نگر): 50 ہزار روپے

سنیل مہکر سنگھ (سہارنپور): 50 ہزار روپے

رام نریش ٹھاکر (آگرہ): 50 ہزار روپے

وشواس نیپالی (وارانسی): 50 ہزار روپے

سنیل یادو (وارانسی): 50 ہزار روپے

عظیم احمد (وارانسی): 50 ہزار روپے

منیش سنگھ (وارانسی): 50 ہزار روپے

شہاب الدین (غازی پور): 2 لاکھ روپے

عطاء الرحمن بابو (غازی پور): 2 لاکھ روپے

بہر عرف بہارالدین (کوشامبی): 50 ہزار روپے

رودریش اپادھیائے عرف پنٹو (بھدوہی): 50 ہزار روپے

آفتاب عالم (پریاگ راج): 50 ہزار روپے

شیوا بند عرف شیو شنکر بند (غازی پور): 50 ہزار روپے

ہریش (مظفر نگر): 2 لاکھ روپے

سمت (مراد آباد): 2 لاکھ روپے

بدن سنگھ بدو (میرٹھ): 2 لاکھ 50 ہزار روپے

منیش سنگھ سونو (وارانسی): 2 لاکھ روپے

راگھویندر یادو (گورکھپور): 2 لاکھ 50 ہزار روپے

دیپتی بہل (غازی آباد): 5 لاکھ روپے

بھودیو (بلند شہر): 5 لاکھ روپے

وجندر سنگھ ہڈا (میرٹھ): 5 لاکھ روپے

راشد نسیم (لکھنؤ): 5 لاکھ روپے

آدتیہ رانا (بجنور): 2 لاکھ 50 ہزار روپے

رام چرن عرف بورا (بارابنکی): 3 لاکھ روپے

دنیش کمار سنگھ (رائے بریلی): 1 لاکھ 50 ہزار روپے

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined