قومی خبریں

مغل سرائے جنکشن کا نام اَب ’پنڈت دین دیال اُپادھیائے جنکشن‘

سرکار نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں مغل سرائے جنکشن کا نام بدل کر پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن کیے جانے سے متعلق جانکاری دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کے مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام آخر کار بدل ہی دیا گیا۔ اب اس کا نام پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اتر پردیش حکومت نے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔ گورنر رام نائک نے 4 جون کو اسٹیشن کا نام بدلنے کی اجازت دے دی۔

Published: undefined

مغل سرائے جنکشن کا نام بدلنے کی کارروائی گزشتہ سال اس وقت شروع ہوئی تھی جب یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس کی تجویز مرکزی حکومت کے پاس بھیجی تھی۔ مرکزی حکومت نے یوگی آدتیہ ناتھ کی تجویز کو منظور کر لیا تھا۔ جب یوگی جی نے مغل سرائے اسٹیشن کا نام بدلنے کی تجویز پیش کی تھی تو کافی ہنگامہ ہوا تھا لیکن اس کا کوئی اثر بی جے پی حکومت پر نہیں ہوا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ مغل سرائے اسٹیشن کی تعمیر 1862 میں ہوئی تھی۔ 1968 میں اسی اسٹیشن پر پنڈت دین دیال اپادھیائے مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined