عام آدمی پارٹی (عآپ) کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے یوگی حکومت پر کورونا جانچ کو لے کر بڑا الزام عائد کیا ہے۔ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں فرضی کورونا ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ منگل کے روز کیجریوال نے اعلان کیا تھا کہ ان کی پارٹی عآپ 2022 میں ہونے والے یو پی اسمبلی انتخاب میں اترے گی۔ اس اعلان کے بعد سے ہی دونوں پارٹیوں کے درمیان زبانی جنگ شروع ہو گئی ہے۔
Published: 16 Dec 2020, 4:11 PM IST
بہر حال، کیجریوال نے یوگی حکومت پر فرضی کورونا ٹیسٹ کرانے سے متعلق الزام ایک ٹوئٹ کے ذریعہ لگائے ہیں۔ اس ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے ’’یوگی جی کو سوتے جاگتے، اٹھتے بیٹھتے دہلی حکومت اور عام آدمی پارٹی ہی دکھائی دیتی ہے۔ یوگی جی، ہمارے کورونا پر شاندار کام کا تذکرہ یو پی کے گلی محلوں میں ہو رہا ہے۔ آپ کی طرح ہم فرضی کورونا ٹیسٹ نہیں کراتے۔‘‘
Published: 16 Dec 2020, 4:11 PM IST
جہاں تک کیجریوال کے ذریعہ اتر پردیش میں اسمبلی انتخاب میں اترنے سے متعلق اعلان کی بات ہے، تو انھوں نے منگل کے روز کہا کہ دہلی میں مفت بجلی، پانی مل رہا ہے اور اچھی صحت خدمات مل رہی ہیں، اچھے کالج مل رہے ہیں، تو یہ سب اتر پردیش میں کیوں نہیں مل سکتا؟ انھوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ کون روک رہا ہے اتر پردیش میں ان سہولیات کے ہونے سے؟ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کیجریوال نے کہا تھا کہ ان سہولیات کے میسر ہونے سے بدعنوان لیڈران اور گندی سیاست روک رہی ہے۔
Published: 16 Dec 2020, 4:11 PM IST
اروند کیجریوال کے ذریعہ دیئے گئے اس بیان کے بعد بی جے پی لیڈران لگاتار کیجریوال حکومت پر حملہ آور ہیں۔ اتر پردیش میں کابینہ وزیر اور ترجمان سدھارتھ سنگھ نے اروند کیجریوال پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ان کی عادت ہے لوگوں میں غلط فہمی پیدا کرنے کی۔ وہ دہلی میں بے نقاب ہو چکے ہیں، یو پی میں ان کی دال گلنے سے رہی۔‘‘
Published: 16 Dec 2020, 4:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Dec 2020, 4:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز