محکمہ بنیادی تعلیم کے ذریعہ ریاست میں اختتام پذیر پنچایت الیکشن میں محض 3 اساتذہ کی موت کا دعویٰ کیے جانے پر تلخ رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اتر پردیش سیکنڈری ٹیچرس ایسو سی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر آر پی مشرا نے اسے افسوسناک بتایا۔ محکمہ بنیادی تعلیم کے ذریعہ جاری خط میں کہا گیا ہے کہ اگر ٹیچر کی اپنے گھر سے ووٹنگ سنٹر یا ووٹ کاؤنٹنگ سنٹر تک پہنچنے اور وہاں سے واپس جانے کے درمیان موت ہوتی ہے تو ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔ یہ حیرت انگیز ہے کیونکہ الیکشن کمیشن کا عام ضابطہ ہے جس میں ووٹنگ سنٹر یا ووٹ کاؤنٹنگ سنٹر تک پہنچنے اور واپسی میں کسی طرح کے حادثہ وغیرہ سے موت ہونے پر معاوضہ دیے جانے کی بات کی گئی ہے، لیکن کورونا انفیکشن کے وقت الگ حالات پیدا ہو چکے ہیں اور ان خصوصی حالات میں ٹیچرس کی موت پر یوپی حکومت کے ذریعہ تنظیم کے معاوضہ اور دیگر مطالبات پر کوئی غور نہ کیا جانا حکومت کی بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔
Published: undefined
یو پی سیکنڈری ٹیچرس ایسو سی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر آر پی مشرا نے بتایا کہ تنظیم کے چیئرمین ہیم سنگھ پُنڈیر سابق ایم ایل سی، جنرل سکریٹری اندراسن سنگھ اور خزانچی سبھاش چندر شرما سابق ایم ایل سی نے پنچایت الیکشن میں ٹریننگ، ووٹنگ یا کاؤنٹنگ کے دوران کورونا سے متاثر ہوئے اساتذہ، جن کی بعد میں موت ہو گئی، ایسے اساتذہ کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ دیئے جانے (جیسا کہ ہائی کورٹ نے بھی کہا ہے)، ہر مہلوک کے اہل خانہ کو ان کی اہلیت کے مطابق فوری ملازمت دیئے جانے، نئے پنشن منصوبہ کے تحت آنے والے مہلوک اساتذہ کے اہل خانہ کو پرانے پنشن منصوبہ کے تحت پنشن دیئے جانے، ان کے این پی ایس اکاؤنٹ میں جمع مکمل رقم کو واپس کیے جانے، اگر 60 سال کی عمر سے کم کے کسی استاد کی موت ہوئی ہے تو ان کے اہل خانہ کو ضابطہ کے مطابق گریچوئٹی کا فائدہ دیئے جانے، کورونا متاثر اساتذہ کے علاج میں خرچ ہوئی رقم کی فراہمی کیے جانے وغیرہ مطالبات پر مبنی عرضداشت بھیج کر انھیں پورا کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر مشرا نے بتایا کہ پرائمری ٹیچرس ایسو سی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر دنیش چندر شرما نے پہلے 706 اساتذہ اور بعد میں 1621 اساتذہ کی فہرست تیار کی جو کہ ٹریننگ، ووٹنگ، کاؤنٹنگ کے دوران متاثر ہوئے اور بعد میں ان کی موت ہو گئی۔ اس فہرست کو حکومت کے پاس بھیجا گیا ہے۔ سیکنڈری ٹیچرس ایسو سی ایشن بھی ایسے تقریباً 500 اساتذہ کی فہرست تیار کر رہا ہے جسے جلد ہی حکومت کو بھیجا جائے گا۔ ڈاکٹر مشرا نے زور دے کر کہا کہ کورونا انفیکشن سے موت کے شکار ہوئے اساتذہ سے متعلق مطالبات کو پورا کرانے کے لیے ٹیچرس ایسو سی ایشن ہر ممکن کوشش کرے گا اور ضرورت پڑی تو سڑک پر اتر کر بھی جدوجہد کرے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined