قومی خبریں

یوپی: کوارنٹائن سے بھاگنے پر 3 اور طبی اہلکاروں کو نشانہ بنانے پر 7 سال کی ہوگی جیل

ڈاکٹروں، صفائی اہلکاروں، پولس اہلکاروں اور کسی بھی کورونا واریر پر تھوکنے یا گندگی پھینکنے کی صورت میں بھی سخت کارروائی کی بات قرارداد میں موجود ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کی یوگی حکومت نے کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے درمیان آج اس بیماری کے تعلق سے قرارداد پاس کر دی ہے جس میں کئی سخت سزاؤں کا انتظام کیا گیا ہے۔ پاس قرارداد کے مطابق اگر کوئی کورونا کا مریض قصداً پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کرتا ہے تو اسے ایک سے تین سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ کوارنٹائن سنٹر سے بھاگنے والوں کو بھی اتنی ہی سزا ہوگی اور 1 لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی لگ سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں 'اتر پردیش عوامی صحت اور وبائی مرض کنٹرول آرڈیننس 2020' پاس ہوا جس میں صاف صفائی کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کو لے کر بھی سخت قانون بنائے گئے۔

Published: undefined

نئے قانون کے مطابق صحت اہلکاروں، سبھی پیرامیڈیکل اہلکاروں، پولس اہلکاروں اور صفائی اہلکاروں کے ساتھ ہی انتظامیہ کی طرف سے تعینات کسی بھی کورونا واریر سے کی گئی غلط حرکت یا حملے پر 6 مہینے سے لے کر 7 سال تک کی سزا کا انتظام ہے۔ اتنا ہی نہیں، 50 ہزار سے لے کر 5 لاکھ تک کا جرمانہ بھی عائد کیے جانے کا التزام رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں، صفائی اہلکاروں، پولس اہلکاروں اور کسی بھی کورونا واریرس پر تھوکنے یا گندگی پھینکنے کی صورت میں بھی سخت کارروائی کی بات قرارداد میں موجود ہے۔ اس کے لیے 2 سے 5 سال تک کی سزا اور 50 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک جرمانہ کی بھی بات قرارداد میں شامل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined