لکھنؤ کی ایک عدالت نے قتل کے ملزم کا مبینہ طور پر انکاؤنٹر میں موت کے معاملے میں جانچ اور ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جیوڈیشیل مجسٹریٹ سوشیلا کماری نے معاملہ درج کرنے کا حکم دیا۔ غور طلب ہے کہ گرفتاری کے بعد عدالت کے ذریعہ پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیجنے کے بعد 15 فروری کو گردھاری وشوکرما کی انکاؤنٹر میں موت ہو گئی تھی۔
Published: 26 Feb 2021, 3:11 PM IST
گردھاری عرف ’ڈاکٹر‘ کو 6 جنوری کو شہر کے بھیڑ بھاڑ والے گومتی نگر علاقہ میں ایک گینگسٹر اجیت سنگھ کو گولی مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سی جے ایم سوشیلا کماری نے جمعرات کو گردھاری کی موت کے معاملے میں وکیل سروجیت یادو کی عرضی پر جانچ کا حکم دیا، جنھوں نے پہلے فریق دفاع کے وکیل کی شکل میں گردھاری کی نمائندگی کی تھی۔
Published: 26 Feb 2021, 3:11 PM IST
عدالت نے کہا کہ ’’سپریم کورٹ کی واضح ہدایت ہے کہ پولس تصادم کے معاملے میں ایک ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے اور پورے واقعہ کی صداقت کا پتہ لگانے کے لیے جانچ کی جانی چاہیے۔‘‘ عدالت نے کہا کہ یہ جانچ کا موضوع ہے کہ کیا پولس ٹیم نے اپنی حفاظت کرتے ہوئے گردھاری کو گولی ماری یا ٹیم نے اپنی حفاظت سے متعلق حقوق کا غلط استعمال کیا۔ عدالت نے پولس ڈپٹی کمشنر سنجیو سمن اور وبھوتی کھنڈ کے تھانہ انچارج چندر شیکھر سنگھ کو انکاؤنٹر کے مقام پر موجود رہنے کی بات کو نوٹس میں لیتے ہوئے حکم دیا۔
Published: 26 Feb 2021, 3:11 PM IST
اپنے حکم میں سی جے ایم نے کہا کہ حالانکہ پولس نے گردھاری کی پولس حراست سے بھاگنے اور پولس پر فائرنگ کرنے کے لیے دو ایف آئی آر درج کی لیکن اس کی موت کے واقعہ کی جانچ کے لیے کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ اس سے قبل اپنی درخواست میں وکیل یادو نے الزام لگایا کہ ایس ایچ او چندر شیکھر سنگھ اور دیگر پولس اہلکاروں نے سازش کے تحت گردھاری کو مار ڈالا اور معاملے میں ثبوتوں کو دبانے کے لیے جھوٹے دستاویز تیار کیے۔ یہ سب تب ہوا جب گردھاری خود سی جے ایم کے ذریعہ جاری ایک حکم کی بنیاد پر پولس حراست میں تھا۔
Published: 26 Feb 2021, 3:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Feb 2021, 3:11 PM IST