قومی خبریں

یوپی انتخابات: پانچویں مرحلے کی تشہیر آج شام ہوگی ختم، کئی قدآور لیڈران کی ساکھ داؤ پر

تیسرے مرحلے کے تحت اودھ اور پوروانچل کے 11 اضلاع کی 61 سیٹوں پر 27 فروری کو پولنگ ہوگی، ان میں ایودھیا بھی شامل ہے، جہاں رام مندر تعمیر کے معاملہ کو برسراقتدار بی جے پی نے زور و شور سے اٹھایا ہے

تصویر ٹوئٹر / @INCUttarPradesh
تصویر ٹوئٹر / @INCUttarPradesh 

لکھنؤ: اتر پردیش کے پانچویں مرحلے کی انتخابی مہم آج شام کو ختم ہو جائے گی۔ تیسرے مرحلے کے تحت اودھ اور پوروانچل کے 11 اضلاع کی 61 سیٹوں پر 27 فروری کو پولنگ ہوگی۔ ان میں ایودھیا بھی شامل ہے، جہاں رام مندر تعمیر کے معاملہ کو برسراقتدار بی جے پی نے زور و شور سے اٹھایا ہے۔ اس مرحلے میں 693 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

Published: undefined

نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، الہ آباد ویسٹ سے کابینہ وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ، الہ آباد ساؤتھ سے نند گوپال نندی، پرتاپ گڑھ کی پٹی سیٹ سے موتی سنگھ جیسے وزرا کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ سابق وزرا اودھیش پرساد، تیج نارائن پانڈے عرف پون پانڈے، کنڈا سے رگھوراج پرتاپ سنگھ اہم ہیں۔

Published: undefined

چیف الیکٹورل آفیسر اجے کمار شکلا نے بتایا کہ پانچویں مرحلے میں امیٹھی، رائے بریلی، سلطان پور، چترکوٹ، پرتاپ گڑھ، کوشامبی، الہ آباد، بارہ بنکی، ایودھیا، بہرائچ، شراوستی اور گونڈہ اسمبلی حلقے شامل ہیں۔ اس کے لیے جمعہ کی شام 6 بجے سے عوامی نمائندوں کی جانب سے کی جانے والی تشہیری مہم پر روک لگ جائے گی۔ شکلا نے کہا کہ انتظامیہ کو مناسب انتظامات کرنے کے لیے ضروری ہدایات دی گئی ہیں تاکہ ووٹروں کو پولنگ بوتھ پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Published: undefined

اس مرحلے میں ایودھیا کے گوسائی گنج اسمبلی حلقہ میں ایک بار پھر دو زورآور لیڈروں کے درمیان سیاسی بالادستی کی جنگ جاری ہے۔ دونوں ایک ایک بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ بی ایس پی، کانگریس سمیت دیگر پارٹیاں مقابلہ کو سہ رخی بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Published: undefined

آٹھ امیدوار میدان میں ہیں جن میں بی جے پی سے آرتی تیواری، ایس پی سے ابھے سنگھ، کانگریس سے شاردا جیسوال، بی ایس پی سے رام ساگر ورما، عام آدمی پارٹی سے آلوک دویدی شامل ہیں۔ یہ سیٹ 2012 کے انتخابات میں وجود میں آئی تھی۔ سابقہ انتخابات میں ایس پی کے ابھے سنگھ نے بی ایس پی کے اندرا پرتاپ تیواری کھبو کو شکست دی۔ دونوں کی شناخت باہوبلی کے طور پر ہوئی ہے۔

Published: undefined

ریاست کا یہ حصہ بی جے پی کا مضبوط گڑھ قرار دیا جاتا ہے۔ 2017 میں بی جے پی نے 47 سیٹیں جیتی تھیں اور اس کی اتحادی ’اپنا دل‘ نے تین سیٹیں جیتی تھیں۔ پانچ سیٹیں بی ایس پی، تین ایس پی اور ایک سیٹ کانگریس کے حصے میں آئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined