اتر پردیش اسمبلی انتخاب میں شاملی ضلع کے کیرانہ سے سماجوادی پارٹی امیدوار ناہید حسن کو ہفتہ کے روز پولیس نے گرفتار کر لیا۔ سماجوادی پارٹی امیدوار ناہید حسن کو ایک سال پرانے گینگسٹر ایکٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد پولیس نے ناہید حسن کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے انھیں 14 دن کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا۔ کورٹ نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ناہید حسن کی ضمانت خارج کر دی۔
Published: undefined
نہید حسن کلکٹریٹ میں اپنی نامزدگی سے متعلق کام کے لیے جا رہے تھے۔ جانکاری ملنے پر پولیس نے ناہید حسن کو کیرانہ-شاملی سڑک پر روک کر گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کیرانہ-شاملی سڑک سے سماجوادی پارٹی امیدوار کو گرفتار کر ایڈیشنل ضلع اینڈ سیشن عدالت میں پیش کیا جہاں سے انھیں جیل بھیج دیا گیا۔
Published: undefined
شاملی کوتوالی تھانہ انچارج یشپال نے بتایا کہ 6 فروری 2021 میں سماجوادی پارٹی امیدوار ناہید حسن اور ان کی ماں سابق رکن پارلیمنٹ تبسم حسن سمیت 40 ملزمین کے خلاف شاملی تھانہ حلقہ میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں تقریباً تین درجن ملزمین نے تھانہ آ کر خودسپردگی کر دی تھی۔ سابق رکن پارلیمنٹ تبسم حسن کو قبل میں کورٹ سے پیشگی ضمانت مل گئی تھی، جب کہ ناہید حسن مطلوب تھے۔
Published: undefined
ناہید حسن کی گرفتاری پر سماجوادی پارٹی کی طرف سے فی الحال کوئی بیان نہیں آیا ہے۔ لیکن پہلے مرحلہ کے انتخاب سے پہلے اسے بی جے پی کی طرف سے ایک بڑے جھٹکے کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے۔ یوپی انتخاب کی بات کریں تو 10 فروری سے 7 مارچ تک سات مراحل میں انتخاب مکمل ہوگا۔ پھر 10 مارچ کو ووٹ شماری ہوگی جس کے بعد نتیجے آئیں گے۔ انتخاب کے لیے سماجوادی پارٹی، کانگریس اور بی جے پی کی طرف سے پہلے مرحلہ کے امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز