کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی 8 جنوری یعنی ہفتہ کے روز سے 2022 کے یوپی اسمبلی انتخاب کے لیے ورچوئل انتخابی تشہیر شروع کریں گی۔ پارٹی کے مطابق پرینکا گاندھی کی تشہیر دوپہر 2 بجے شروع ہوگی۔ پرینکا گاندھی کا یہ پروگرام پارٹی کے فیس بک، یوٹیوب پیج اور دیگر سوشل میڈیا ہینڈل پر نشر ہوگا۔ پارٹی نے کہا کہ لوگ پلیٹ فارم پر سوال بھی پوچھ سکتے ہیں اور پرینکا اس کا جواب دیں گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ یوپی سمیت پورے ملک میں کووڈ انفیکشن کے بڑھتے قہر کے سبب کانگریس اور پرینکا گاندھی نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے اپنی سبھی بڑی ریلیوں اور پروگراموں کو 15 دنوں کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔ کورونا کے حالات کو دیکھتے ہوئے پرینکا گاندھی نے لوگوں سے ڈیجیٹل شکل یں جڑنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی شروعات کل دوپہر سے ہوگی۔
Published: undefined
کانگریس کے بعد عآپ اور سماجوادی پارٹی نے بھی اپنی مہم ملتوی کر دی ہے اور لوگوں سے ڈیجیٹل شکل میں جڑنے کا ارادہ کیا ہے۔ عآپ کے یوپی انچارج اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ اب سبھی ریلیاں ورچوئل شکل میں ہوں گی۔ 8 جنوری کو وارانسی میں ہونے والی ریلی میں سنجے سنگھ فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور یوٹیوب کے ذریعہ لوگوں کو خطاب کریں گے۔
Published: undefined
سماجوادی پارٹی نے اتر پردیش میں 7، 8 اور 9 جنوری کو ہونے والی ’وجے رتھ یاترا‘ کو بھی رد کر دیا تھا۔ اُدھر بی جے پی بھی ریاست میں ڈیجیٹل موڈ کے ذریعہ لوگوں تک پہنچ رہی ہے۔ اس کے آئی ٹی سیل کے کنوینر کامیشور مشرا نے کہا کہ بھگوا پارٹی کورونا بحران میں ورچوئل اور ای-پروگراموں کا انعقاد کرتی رہی ہے۔ ہمارے پاس 4 ہزار تربیت یافتہ کارکن کی ایک ٹیم ہے جو اس ذریعہ کا استعمال ڈویژنل سطح پر بڑی آسانی سے کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined