سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) سربراہ اوم پرکاش راجبھر نے پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں بی جے پی کو چیلنج کرنے کا ذہن تیار کر لیا ہے۔ راجبھر اس وقت سماجوادی پارٹی اتحاد کا حصہ ہیں اور وہ وارانسی کے شیوپور پارلیمانی حلقہ سے 2022 کا اسمبلی انتخاب لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ تجویز پارٹی لیڈران کے ذریعہ رکھی گئی تھی اور سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کے مشورہ کے بعد اس کو آخری شکل دے دی گئی ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق جلد ہی اس سلسلے میں راجبھر کی پارٹی اعلان کر سکتی ہے۔ فی الحال شیوپور سیٹ پر یوپی کے وزیر انل راجبھر کا قبضہ ہے۔ اوم پرکاش راجبھر کے بی جے پی سے الگ ہونے کے بعد 2019 میں انل راجبھر کو راجبھر طبقہ کے لیڈر کی شکل میں آگے بڑھایا گیا تھا۔
Published: undefined
اس درمیان اپنا دل (کے) کی سربراہ کرشنا پٹیل کے وارانسی کے روہنیا اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اپنا دل کے کچھ لیڈروں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے خلاف سراتھو سے انتخاب لڑیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز