اتر پردیش کی باندہ جیل میں بند زور آور رکن اسمبلی مختار انصاری جیل سے ہی سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے انتخابی نشان پر مئو صدر سیٹ سے اسمبلی انتخاب لڑیں گے۔ اس کے لیے تمام کاغذی کارروائی کو پورا کر عدالت سے اجازت مانگی تھی تھی جو مل گئی ہے۔ اب مختار جیل سے ہی نامزدگی کا عمل پورا کریں گے۔
Published: undefined
مختار انصاری کے وکیل داروغہ سنگھ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے خصوصی جج (ایم پی/ایم ایل اے) کی عدالت کے سامنے ایک عرضی پیش کی تھی جس میں مختار کے وکیل، نوٹری وکیل، تجویز کنندگان اور فوٹوگرافر کو ان کے دستخط اور دیگر کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے لیے باندہ جیل میں ان سے ملنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
Published: undefined
وکیل نے بتایا کہ مئو صدر سیٹ سے نامزدگی داخل کرنے کی کارروائیوں کو لے کر عدالت نے عرضی کو منظور کر لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایس بی ایس پی نے مئو صدر سیٹ سے اپنے ٹکٹ پر مختار کو اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت کے سامنے پیش عرضی کےس اتھ پارٹی کا نشان ’چھڑی‘ اور دیگر سبھی ضروری دستاویزات منسلک کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
مختار انصاری 1996 میں مئو صدر اسمبلی سیٹ سے بہوجن سماج پارٹی کے رکن کی شکل میں کامیاب ہوئے تھے۔ تب سے انھوں نے لگاتار سبھی انتخابات میں جیت حاصل کی ہے اور یہ چھٹی بار ہوگا جب وہ اس سیٹ سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ ان کی پارتی ’قومی ایکتا دل‘ کا سال 2017 کے اسمبلی انتخاب میں اترنے سے پہلے بی ایس پی میں انضمام کر دیا گیا تھا۔ مختار نے اس سیٹ کو برقرار رکھنے کے لیے ایس بی ایس پی کے ہی مہندر راجبھر کو ہرایا تھا۔
Published: undefined
پولیس ریکارڈ کے مطابق مشرقی یوپی کے اس علاقہ میں مختار انصاری گروہ کے معاشی سامراج کے خلاف کارروائی میں گروہ کو تقریباً 400 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ 22 دسمبر 2021 کو ان کے بیٹے کی ملکیت ضبط کی گئی تھی۔ پولیس نے عمارتوں پر بلڈوزر چلوا کر منقولہ و غیر منقولہ ملکیتوں کی ضبطی کے علاوہ رنگ داری و مچھلی کاروبار، پی ڈبلیو ڈی اور دیگر سرکاری محکموں میں ٹھیکے ہتھیانے کے ذریعہ اس گروہ کی غیر قانونی کمائی کو نشانہ بنایا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اس انتخاب میں مختار انصاری کو ٹکٹ دینے والی سہیل دیو بھارتیہ سماج پرٹی اکھلیش یادو کی سماجوادی پرٹی کے ساتھ اتحاد میں انتخاب لڑ رہی ہے۔ وہیں مختار کے بڑے بھائی افضل انصاری بی ایس پی سے رکن پارلیمنٹ ہیں، جب کہ ان کے دوسرے بھائی صبغۃ اللہ انصاری سماجوادی پارٹی کے ہی ٹکٹ پر غازی پور سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز