قومی خبریں

یوپی انتخاب: ’بجنور میں کھل رہی دھوپ، بی جے پی کا موسم خراب‘، پی ایم مودی کا دورہ رَد ہونے پر جینت کا طنز

وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ رد ہونے پر راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) سربراہ چودھری جینت سنگھ نے طنز کستے ہوئے کہا کہ بجنور میں دھول کھل رہی ہے، لیکن بی جے پی کا موسم خراب ہے۔

چودھری جینت سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
چودھری جینت سنگھ، تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش اسمبلی انتخاب بی جے پی کے لیے چیلنج ثابت ہو رہے ہیں۔ پارٹی کے سبھی بڑے لیڈران پوری طاقت جھونک رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی آج بجنور میں ایک انتخابی ریلی کرنے والے تھے لیکن ان کا دورہ رد ہو گیا۔ جس کے بعد انہوں نے ورچوئل خطاب کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے ان کے دورے کو رد کیا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق صبح 10.30 بجے پی ایم مودی کو ہیلی کاپٹر سے دہلی سے بجنور پہنچنا تھا، لیکن مغربی یوپی میں کہرا چھائے رہنے کی وجہ سے 11.30 بجے تک کلیئرنس نہیں ملی اس کے بعد دورے کو رد کرتے ہوئے ورچوئل خطاب کا فیصلہ لیا گیا۔

Published: undefined

پی ایم مودی کے دورہ رد ہونے پر آر ایل ڈی سربراہ چودھری جینت سنگھ نے طنز کے تیر چلائے ہیں۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا کہ بجنور میں دھوپ کھل رہی ہے لیکن بی جے پی کا موسم خراب ہے۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں موسم سے متعلق جانکاری بھی شیئر کی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ یوپی اسمبلی انتخاب کے اعلان کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی بجنور میں پہلی ریلی ہونی تھی۔ حالانکہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پہلے ہی بجنور پہنچ چکے ہیں اور انھوں نے ریلی کو خطاب بھی کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ یوگی نے گزشتہ حکومتوں پر خوب حملہ کیا۔ ساتھ ہی فسادات کا تذکرہ کرنا بھی وہ نہیں بھولے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined