لکھنؤ: اتر پردیش میں انتخابات کے چوتھے مرحلہ کی پولنگ جاری ہے اور کئی لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے غائب ہونے کی شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔ معروف شاعر منور رانا کا نام بھی ووٹر لسٹ سے غائب ہے۔ منور رانا نے ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت ہی ووٹ ڈالنے کا موقع نہیں دے رہی تو دکھ کس بات کا؟
Published: undefined
منور رانا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری خوش قسمتی تھی کہ جس جگہ میں رہتا ہوں، پولنگ بوتھ اس سے قریب ہے، میرے لیے ووٹ ڈالنا آسان تھا لیکن جب میں نے کل یہاں کے ممبر سے پرچی مانگی تو معلوم ہوا کہ میرا ووٹ ہی نہیں ہے، صرف میری بیوی کا ووٹ ہے، پرچی انہیں ملی تھی، ظاہر سی بات ہے کہ اس بارے میں کیا کہا جا سکتا ہے!‘‘
Published: undefined
منور رانا نے کہا ’’گزشتہ بار میرا ووٹ تھا، میں یہ الزام نہیں لگاؤں گا کہ میرا ووٹ جان بوجھ کر کاٹا گیا ہے لیکن میرا ووٹ نہ ہونے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ بہتر حکمرانی نہیں ہے، بدانتظامی کی وجہ سے ہماری پرچی نہیں آئی اور ہم ووٹ نہیں ڈال سکے۔‘‘
Published: undefined
الیکشن کے معاملے پر بات کرتے ہوئے منور رانا نے کہا کہ ’’جن ایشوز پر الیکشن ہونا چاہیے تھا ان پر الیکشن نہیں ہو رہا ہے۔ خاص طور پر بی جے پی ان مسائل پر جنگ نہیں لڑ رہی ہے، جن پر انہیں جواب دینا پڑے گا۔ وہ ان مسائل پر انتخابات لڑ رہی ہے، جن پر وہ جواب مانگتی ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا، ’’دھرم کے نام پر لڑائی کریں، مذہب کے نام پر لڑائی، بی جے پی الیکشن نہیں لڑ رہی بلکہ غنڈہ گر دی کر رہی ہے۔ گزشتہ 70 سالوں میں پارٹی کی بنیاد پر الیکشن نہیں ہوتا تھا، پہلے الیکشن آدمی کی بنیاد پر ہوتا تھا لیکن اب الیکشن پارٹی پر مرکوز ہوتا ہے، لوگ سوچتے ہیں کہ ہم کس پارٹی کو ووٹ دیں۔‘‘ ووٹ نہ ڈالنے کے سوال پر شاعر منور رانا نے کہا کہ مجھے کوئی دکھ نہیں، جب حکومت ہی ووٹ ڈالنے کا موقع نہیں دے رہی تو پھر دکھ کس بات کا ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined