قومی خبریں

یوپی انتخاب: کانگریس کی تیسری فہرست جاری، 89 امیدواروں میں 37 خواتین شامل

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کچھ مہینے قبل ’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ مہم کی شروعات کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ یوپی انتخاب میں کانگریس 40 فیصد ٹکٹ خواتین کو دے گی، اس وعدہ پر عمل جاری ہے۔

کانگریس کا پرچم
کانگریس کا پرچم 

اتر پردیش اسمبلی انتخاب کے لیے کانگریس نے آج اپنے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کر دی ہے۔ تیسری فہرست میں 89 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں 37 خاتون امیدواروں کو بھی موقع ملا ہے۔ اس سے قبل بھی کانگریس نے دوسری فہرست میں 61 خواتین اور پہلی فہرست میں 50 خواتین امیدواروں کو جگہ دی تھی۔

Published: undefined

کانگریس جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی پارٹی انچارج پرینکا گاندھی نے کچھ مہینے پہلے ’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ مہم کی شروعات کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ یوپی اسمبلی انتخاب میں کانگریس 40 فیصد ٹکٹ خواتین کو دے گی۔ اس کے بعد پارٹی نے اتر پردیش اسمبلی انتخاب کے لیے خواتین کو 40 فیصد حصہ داری دی ہے۔ ساتھ ہی پارٹی کی طرف سے نوجوانوں کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے۔ کانگریس نے یوپی میں ریزرویشن کے ذریعہ سے 8 لاکھ ملازمتیں خواتین کو دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کانگریس نے یوپی انتخاب کے مدنظر ریاست کے نوجوانوں کے لیے خصوصی منشور تیار کیا ہے جس میں نوجوانوں کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے ایک مضبوط پالیسی بنائی ہے۔ اس میں کانگریس نے اتر پردیش میں 20 لاکھ سرکاری ملازمت، ہزاروں ٹیچروں کی ویکنسی کو بھرنے اور امتحان فیس کو معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

اتر پردیش انتخاب کے مدنظر 7-6 فروری کو راہل گاندھی ریاست میں انتخابی جلسہ سے خطاب بھی کرنے والے ہیں۔ وہ اتر پردیش میں اپنی پارٹی کو مضبوط کرنے کی کوششوں کے تحت مقامی نوجوان لیڈروں کے ساتھ بھی گفتگو کریں گے۔ یوپی کو لے کر راہل گاندھی لگاتار کہتے رہے ہیں کہ کانگریس پارٹی نوجوانوں کے مستقبل کو لے کر فکرمند ہے، اس لیے ایک ٹھوس پالیسی بنائی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined