اتر پردیش اسمبلی انتخاب میں گورکھپور اسمبلی سیٹ سے وزیر اعلیٰ یوگی کو چیلنج پیش کر رہے آزاد سماج پارٹی (اے ایس پی) کے چیف چندرشیکھر آزاد نے انتخابی کمیشن سے ضلع کے ایس ایس پی سمیت کئی پولیس افسران کو فوراً ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ چندرشیکھر نے ان پر بی جے پی کا ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن آف انڈیا کو بھیجے اپنے خط میں چندرشیکھر نے کہا کہ گورکھپور کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ وپن ٹادا بی جے پی رکن پارلیمنٹ ستیہ پال سنگھ ملک کے داماد ہیں اور ان کا بی جے پی سے ذاتی لگاؤ ہے، اس وجہ سے ان کے غیر جانبدار بنے رہنے کی امید نہیں کی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ چندرشیکھر نے گورکھ ناتھ کے سرکل افسر رتنیش سنگھ اور گورکھ ناتھ انسپکٹر منوج سنگھ دونوں کو بھی بی جے پی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان افسران کو گورکھپور میں انتخاب کو متاثر کرنے کے ارادے سے تعینات کیا تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ یوپی انتخاب میں گورکھپور سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے لڑنے کے اعلان کے بعد جب آزاد سماج پارٹی کے چندرشیکھر نے بھی یہاں سے کھڑے ہونے کا اعلان کیا تو گورکھپور ہاٹ سیٹ بن گیا۔ پورے ملک کی نظر اس سیٹ پر لگی ہوئی ہے۔ جمعہ کو یوگی نے یہاں سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز