سماجوادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے 10 مارچ کو برآمد ہونے والے یوپی اسمبلی انتخاب کے نتائج سے پہلے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ ایگزٹ پول کے ذریعہ ایسا ماحول بنانے کی کوشش ہو رہی ہے کہ بی جے پی جیت رہی ہے۔ اکھلیش یادو نے منگل کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کا انتخاب جمہوریت کی آخری لڑائی ہے۔ اس کے بعد لوگوں کو انقلاب کرنا ہوگا تبھی بدلاؤ آئے گا۔ میں اپنی پارٹی کے لوگوں سے کہوں گا کہ جہاں پر مشینیں رکھی گئی ہیں، وہاں پر جب تک ووٹ شماری نہ ہو جائے تب تک کسی کا آنا جانا نہ ہو اور اس پر نظر بنائے رکھیں۔
Published: undefined
اکھلیش نے ایگزٹ پول پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کل جو ایگزٹ پول کے نتائج آئے ہیں، اس سے یہ لوگ یہ سوچ بنانا چاہتے ہیں کہ بی جے پی جیت رہی ہے۔ اس سے وہ اگر چوری بھی کریں گے تو بھی پتہ نہ لگ سکے گا کہ چوری ہوئی ہے۔ یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ نے اسے جمہوریت کے لیے بہت بڑا خطرہ بتایا ہے۔ سماجوادی پارٹی سربراہ نے کہا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ بغیر سیکورٹی کے ای وی ایم مشینوں کو لے جایا جا رہا ہے۔ بغیر امیدوار کو جانکاری دیے آپ ای وی ایم کو ایک جگہ سے دوسری جگہ نہیں لے جا سکتے ہیں۔ انھوں نے سوال کیا کہ آخر سیکورٹی فورسز کے ساتھ ای وی ایم کیوں نہیں جا رہی تھیں۔
Published: undefined
سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو کا الزام ہے کہ ’’وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ مقامی امیدواروں کو کوئی جانکاری دیے بغیر ای وی ایم لے جا رہے ہیں۔ انتخابی کمیشن کو اس پر غور کرنا چاہیے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ایگزٹ پول اس لیے کیے گئے ہیں تاکہ جو چوری کی جائے اسے ڈھکا جا سکے۔ اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا کہ بنارس اور ایودھیا میں سماجوادی پارٹی جیت رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اتحاد 300 سیٹوں تک پہنچ جائے گا اور یوپی میں ان کی ہی حکومت بنے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز